International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, May 9, 2008

پاکستان کا کروز میزائل حتف ٨ رعد کا کامیاب تجربہ

پاکستان کروز میزائل ٹیکنالوجی کے حامل ممالک میں سرفہرست آ گیانئے میزائل سے زمین اور سمندر پر سٹریٹجک صلاحیت میں اضافہ ہو گیااسلام آباد۔ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جن کے پاس جدید کروز میزائل ٹیکنالوجی موجود ہے۔ جمعرات کے روز پاکستان نے کروز میزائل حتف ٨ رعد کا کامیاب تجربہ کر کے اس ٹیکنالوجی میں اپنی مہارت ثابت کر دیہے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق یہ میزائل خصوصی طور پر فضائی پلیٹ فارم سے فائر کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ مقامی طور پر تیار کیا جانے والا یہ میزائل 350 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی تیاری سے پاکستان کی زمین اور سمندر پر سٹریٹجک صلاحیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کروز میزائل کی ٹیکنالوجی صرف دنیا کے چند ملکوں کے پاس ہے۔ جدید ترین کروز میزائل ریڈار پر نظر نہ آنے کی خصوصی صلاحیت کا حامل ہے ۔ میزائل نچلی پرواز کرنے اور مختلف قسم کے وار ہیڈز کامیابی سے ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صدر پرویز مشرف اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اس شاندار کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی ہے

No comments: