International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, July 20, 2008

سانحہ جامعہ حفصہ کے ذمہ داروں کو سزا دینے تک ملک میں امن وامان کی صورتحال مخدوش رہے گی ۔ام حسان

اوکاڑہ ۔ لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ام حسان نے کہا ہے کہ جب تک سانحہ جامعہ حفصہ کے ذمہ داروں کو سزا نہ دی جاتی ملک میں امن وامان کی صورتحال یونہی مخدوش رہے گی۔ مولانا عبدالعزیز کی رہائی کیلئے احتجاجی تحریک شروع ہوچکی ہے اگر انہیں رہا نہ کیا گیا تو ہم پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں جامعہ فاروقیہ گورنمنٹ کالونی اوکاڑہ میں خواتین کے اجتماع سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ام حسان نے کہا کہ سانحہ لال مسجد اور جامعہ حفصہ کی انکوائری کیلئے ہمارا حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوامی مسائل حل کرے۔ سانحہ لال مسجد اور جامعہ حفصہ کی شفاف انکوائری بڑا عوامی مطالبہ ہے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملک میں امن وامان کی صورتحال یونہی مخدوش رہے گی۔ انہوں نے خودکش حملہ آور خواتین تیار کرنے کے الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہم انصاف اور اللہ کے پیغام پر عملدرامد چاہتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز کی رہائی کیلئے ہماری احتجاجی تحریک شروع ہوچکی ہے اگر انہیں فی الفور رہا نہ کیا گیا تو ہم پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے۔ بعدازاں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ام حسان نے کہاکہ لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے معصوم بچوں اور بچیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ شہداء کا خون پاکستان میں شریعت کے نفاذ کا راستہ ثابت ہوگا۔

No comments: