International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, July 20, 2008
جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ ، نقلی دودھ میں استمال پاؤڈر دودھ، کھاد، سرف، بال صفا پاؤڈر، کوکونٹ تیل ، کیمیکل اور مشینری برآمد ، ایک بڑی ک
ساہیوال : پولیس کا جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ، مالک تین ساتھیوں سمیت گرفتار، فیکٹری سے جعلی دودھ اور اس کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکل قبضہ میں لے لئے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے گذشتہ روز یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ آبپارہ ٹاؤن میں جعلی دودھ تیار کرکے ملک کی ایک بڑی کمپنی کو فراہم کیا جارہا ہے۔ جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی اور آبپارہ ٹاؤن میں واقع ٹرکوں کے اڈے کے قریب واقع ایک مکان پر چھاپہ مار کر جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری کے مالک بابر شریف سکنہ پاکپتن، محمد امجد، بلال اور محمد علی کو گرفتار کرلیا جبکہ فیکٹری میں کام کرنے والے دو افراد خالد جاوید اور محمد صدیق فرار ہوگئے۔ پولیس نے فیکٹری سے پاؤڈر دودھ، کھاد، سرف، بال صفا پاؤڈر، کوکونٹ تیل ، کیمیکل اور مشینری برآمد کرلی جو جعلی دودھ کی تیاری میں استعمال ہوتے تھے۔ فیکٹری مالک نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ اصل دودھ میں جعلی دودھ مکس کرکے ملک کی دودھ تیار کرنے والی ایک بڑی کمپنی(حلیب) کے ساہیوال میں واقع پوائنٹ پر دے دیتے۔ وہ ایک عرصہ سے زہریلا دودھ فروخت کرنے کا کاروبار کررہا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment