International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, July 20, 2008

افغانستان میں تشدد کے واقعات میں ١٠پولیس اہلکاروں سمیت ١٥ افراد ہلاک

کابل۔ افغانستان میں تشدد کے تازہ واقعات میں 10پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی صدارتی امیدوار اوباما کے افغانستان کے پہلے دورے کے موقع پر طالبان نے نیٹو اور امریکی افواج کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کرتے ہوئے جنوبی صوبہ قندھار میں چار پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ ان اہلکاروں کو ریموٹ کنڑول بم حملے کے ذریعے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی گاڑی پر گشت کر رہے تھے۔ دوسری طرف پولیس حکام کے مطابق یموند ضلع میں دھماکے میں ایک پولیس اہکار زخمی ہوا۔ قندھار میں ایک چیک پوسٹ پر پونے والے خود کش بم حملے میں ایک اہلکار اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا ادھر پکشیا میں انتہا پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں چار پولیس اہلکار مارے گئے۔حزب اسلامی نے افغانستان کے صوبہ پکتیا میں دو مختلف کارروائیوں میں دس امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حزب اسلامی کے ترجمان نے ایک نامعلوم مقام سے فون پر ایک نجی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ پکتیا کے علاقے سکندر خیل اور حسن خیل کے درمیان سڑک پر حزب اسلامی کے مجاہدین نے دو امریکی ٹینکوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں ٹینک تباہ ہو گئے جبکہ دس امریکی فوجی موقع پر ہلاک ہو گئے۔

No comments: