International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, July 20, 2008

قوم کو خوشخبری سنائیں گے ، وزیراعظم کا قوم سے خطاب



اسلام آباد ۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ملک کے وجود کو درپیش چیلنجز کامقابلہ کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا ۔عوام کو خواب نہیں بلکہ ان کی تعبیر دیں گے ۔ خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ کسی غیر ملکی فوج کو پاکستان میں کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ججز کی بحالی کے حوالے سے قوم کو عنقریب خوشخبری سنائیں گے ۔ طویل آمریت کے بھیانک سائے نے ملک کا چہرہ دھندلا دیا ہے ۔ وزیراعظم نے 34لاکھ غریب خاندانوں کی کفالت کیلئے 14اگست سے بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔ وزیراعظم نے کہاہے کہ ملک کے ہر شعبے کو ترقی دیں گے 18فروری کا عوامی مینڈیٹ ہم پر قرض ہے اسے چکانے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔ہفتہ کی شب ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر قوم اپنے پہلے خطاب میں وزیراعظم نے کہاکہ پوری قوم کے متفقہ منتخب وزیراعظم کی حیثیت سے قوم سے پہلی بار خطاب کر رہا ہوں۔ پاکستان کی پہلی مخلوط حکومت کا سربراہ ہونے کااعزاز حاصل ہوا۔ انقلابی راستے کا راہی ہوں جوخود کو عوام کے ووٹ سے منتخب عوام کے سامنے جواب دہ سمجھتے ہیں۔ عوام کا حق ہے کہ وہ حکومت سے پوچھیں کہ ان کیلئے حکومت کیا کر رہی ہے؟ ساٹھ سالہ تاریخ میں زیادہ عرصہ آمریت رہی آمریت کے بھیانک سائے نے ملک کا چہرہ دھندلا دیا۔ ہر آمر نے اقتدار کو طول دیا ملک دو لخت ہوا عوام زبوں حالی سے دو چار ہوئے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کے حقوق کیلئے تاریخی جنگ لڑی ۔ایک آمر نے اس آواز کو چھین لیا نئے عزم و حوصلے کے ساتھ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے پرچم کو تھام لیا، سیاست کو نئی راہ دکھائی ،جمہوریت کو صحیح ڈگر پر ڈالنے کیلئے قومی اتفاق رائے پیداہوا ، میثاق جمہوریت کے تاریخ ساز دستاویز پر دستخط کئے، دہشت گردوں کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا، انہیں بھی قوم سے چھین لیا ۔روشنی کبھی ختم نہیں ہو سکتی ۔ ان کی روشنی سے ملک منور ہے عوام میں سے تھیں اور عوام کے درمیان شہید ہوئیں تمام شعبہ زندگی کے طبقات کے حقوق کی جنگ لڑی۔ سیاسی کارکنوں نے عوام کے حقوق کیلئے خود ظلم برداشت کئے انہوں نے کہاکہ شہید جمہوریت سے وعدہ کر تے ہیں قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی بے نظیر بھٹو کے وعدے کی تکمیل کیلئے میں قوم کے درمیان موجود ہوں ہمیشہ بحرانوں ، تباہ حال اداروں ، ڈوبتی معیشت ، قحط زدہ لوگ ، خود کشی کرتے عوام ، خطرات میں گھرا ملک پیپلز پارٹی کو ملتا ہے اس مقام تک پہنچنے کیلئے قربانیاں دی گئیں آصف علی زرداری سمیت ہزاروں کارکنوں کو پابند سلاسل رکھا گیا اور تشدد کیاگیااٹھارہ فروری کے انتخابات قوم کیلئے نئی امید پیدا کی ۔ مختلف الخیال لوگوں پر مشتمل مخلوط حکومت قائم ہوئی وزیراعظم نے کہاکہ حکمران اتحاد کے قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ متفقہ طور پر اعتماد کا ووٹ دیا اپوزیشن کا بھی شکریہ ادار کرتا ہوں ۔ آئین کے مطابق تمام ادارے کام کر رہے ہیں پارلیمنٹ حقیقتاً بالا دست ہے آغاز ہی میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری کر دی گئی ہے دفاعی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش ہوا چاروں صوبوں میں اتفاق رائے کیلئے مفادات کونسل اور مالیاتی اداروں کو فعال بنانے کافیصلہ کیا موجودہ اداروں کا وفاق کی حکومتوں میں اہم آہنگی نئے ججز کی بحالی کے بارے میں قوم کو جلد خوشخبری دیں گے سیاسی انتظام کا راستہ روکنے کیلئے مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں جمہوریت کی فتح پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں ۔ آٹے کی قلت ، دہشت گردی ، بجلی کا بحران ، مہنگائی ، بیروز گاری ، انتہا پسندی ، ججز کی معزولی نے قوم کی امیدیں توڑ دیں ہم یا تو سر نگوں کر دیتے یا پھر ان چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیاجاتا ہے ہم نے اپنے سیاسی پیش رو کی طرح دوسرا راستہ اختیار کیا ہے عالمی عوامل کی وجہ سے خوراک کا بحران ہے پوری دنیا غذائی قلت کا سامنا کر رہی ہے انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کڑیاں بھی عالمی صورتحال سے ملتی ہیں اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ مسائل ناسور کی طرح قوم میں سرایت کر گئے ہیں مہنگائی عالمی بحران کا حصہ ہے بڑے اقتصادی بحران ہے گاڑیوں اور موبائل فونز میں اضافہ ترقی نہیں ہے ماضی میں زراعت کو نظر انداز کیاگیا نئے نئے نوٹ چھاپے افراط زر کا تحفہ ہے مضبوط طریقے اختیار نہیں کریں گے ۔ مالیاتی خسارے پر قابو پانے کیلئے زراعت کے شعبے کو ترجیح دیں گے ذخیرہ اندوزی کو ختم کر دیا جائے گا بزنس کیمونٹی اپنا سرمایہ پاکستان ہی میں رکھیں ہر طرح کی ضمانت دیتے ہیں ان اشیاء کے استعمال میں کمی کریں جن پر قیمتی زر مبادلہ خرچ ہوتا ہے درآمدات میں کمی سے تجارتی خسارے میں خاطر خواہ کمی ہوگی۔ المیہ ہے زرعی ملک میں عوام خوراک کی کمی سے دو چار ہیں ہنگامی بنیادوں پر گندم کی امدادی قیمت 625روپے فی من کی آئندہ بیجائی سے قبل مزید امدادی قیمت بڑھائی جائے گی ۔ پچیس لاکھ ٹن گندم درآمد کی جارہی ہے کاشتکاروں کیلئے زرعی قرضوں کی مد میں 30 ارب روپے اضافہ کر دیا گیا زراعت کیلئے 20 ارب 50کروڑ روپے رکھے گئے ہیں آلات ادویات ٹریکٹر کیلئے کسی پالیسی کا اعلان ہوا کھاد پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیافصلوں کی سکیم کا اعلان کر دیا گیا پانی کے ذخائر کے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیاجائے سفید انقلاب کیلئے دس ہزار کسانوں کو ترغیب دی جارہی ہے بجلی کے بحران کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ ملک کو اندھیروں سے نجات دلانے کیلئے قلیل مدت میں مفید اقدامات کئے ہیں آئندہ سال تک کافی حد تک لوڈ شیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا بیرونی کمپنیوں نے چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی عملی اقدامات شروع کر دئیے گئے تھرکول اتھارٹی قائم کر دی گئی٘ ہے اس منصوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت کے حوالے سے انتیس جولائی کو واشنگٹن میں گول میز کانفرنس میری صدارت میں ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ توانائی کے حوالے سے تمام متبادل ذرائع اختیار کئے جائے جس ملک میں شہریوں کی زندگی غیر محفوظ ہووہاں ترقی نہیں ہوتی ۔ خود کش حملوں میں ہزاروں افراد جاں بحق ہوئے ہیں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دئیے حکمران اتحاد کا اجلاس 23 جولائی کو ہو گا دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ ہماری اپنی جنگ ہے پاکستان کے اس کردار کو دنیا نے تسلیم کیا ہے ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعصبات خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے بھارت کے ساتھ مذاکرات کے پانچویں دور پر اتفاق کیاگیا پائیدار ترقی خوشحالی استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کاحل ضروری ہے پاکستان کی خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے کسی غیر ملکی طاقت کو کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے اپنی سرزمین پر کارروائی خود کریں گے پاکستان کا دفاع مضبوط ہے ذمہ دار ایٹمی طاقت ہیں اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں مسلح افواج پر قوم کو پورا اعتماد ہے مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے سے تمام وسائل بروئے کار لائے گی غربت اور مہنگائی سے عوام کے بچاؤ کیلئے بے نظیر سکیم پروگرام کے تحت غریب خاندانوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ مالی امداد دی جائے گی چونتیس لاکھ غریب خاندان فائدہ اٹھائیں گے چودہ اگست سے سکیم کا آغاز ہو گا ڈھائی کروڑ عوام کو مفت شناختی کارڈ دئیے جائیں گے یونین کونسل کی سطح پر یوٹیلٹی سٹور قائم ہوں گے۔1009نئے یوٹیلیٹی سٹور قائم کریں گے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بیس فیصد اضافہ ہو چکا ہے رہائشی سکیم کیلئے دو ارب روپے کا فنڈ قائم کردیا گیا ہے چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں پائیلٹ پراجیکٹ شروع ہوں گے میں جلد خود ان منصوبوں کا افتتاح کروں گا ۔دس بڑے شہروں میں آٹھ سی این جی بسیں چلائی جائیں گی ۔اس منصوبے پر چالیس ارب روپے کی لاگت آئے گی نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ایل ایچ وی کی تعداد میں بیس ہزار کا اضافہ کر دیا جائے گا بلوچستان کا کوٹہ دوگنا کر دیاگیا ہے بیس ارب روپے کی لاگت سے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے جامع پروگرام شروع کر دیاگیا ہے اس پروگرام کیلئے بیس ہزار نئی بھرتیاں ہوں گی ہیپاٹائٹس کیلئے خصوصی فنڈ فراہم کریں گے پانچ ارب روپے کی لاگت سے سکول کے بچوں اور بچیوں کیلئے پروگرام شروع کیاجارہا ہے ٹریڈ اور طلبہ یونین کے انتخابات کیلئے قانون سازی کا عمل شروع ہے سیاسی بنیادوں پر نکالے گئے ملازمین کی بحالی پر کام ہو رہا ہے عارضی ملازمین مستقل ہو چکے ہیں پیمرا کے امتیازی قانون کے خلاف بل پیش ہو چکا ہے۔ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے فنڈ قائم کرد یا گیاہے ویج بورڈ پر مشاورتی عمل شروع کر رہے ہیں وزیراعظم نے کہاکہ سیاسی رہنماؤں کا جیل جانا نئی بات نہیں ہے بدقسمتی سے جیلوں سے نکلنے کے بعد سیاسی رہنماؤں نے جیلوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔ جیلوں کے حوالے سے اصلاحات کا پروگرام شروع کر رہے ہیں جس سفر کا آغاز کیاہے وہ راستہ رکاوٹوں سے خالی نہیں ہے۔ان رکاوٹو ںکو دورکریں گے جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے پاکستان کا خطے میں اہم مقام ہے اس حوالے سے عالمی شاہراؤں کی تعمیر کو یقینی بنائیں گے ہر شعبے کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں بھائی کی حیثیت سے درخواست کرتا ہوں کہ الزام تراشی کا وقت نہیں ہے یہ ملک ہے تو ہم ہیں آمریت کے طویل سالوں میں پاکستان کو جن بحرانوں سے دو چار کر دیاگیاہے ان سے نمٹنے کیلئے سیاسی حکومت کو موقع دیا جائے اٹھارہ فروری کو قوم نے جس اعتماد کا اظہار کیاہے اور جوووٹ دیاہے وہ قرض ہے اسے چکائیں گے وزیراعظم نے کہاکہ عہد کرتاہوں ملک کے وجود کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریخ نہیں کروں گا ملک کو تمام بحرانوں سے نکالیں گے عوام کو اعتماد دیں گے خواب نہیں بلکہ تعبیر دیں گے ۔ ڈولتی ناؤ کو کنارے تک لے کر جائیں گے اللہ ہمیں صحیح فیصلوں کی توفیق دے اور پاکستان کو داخلی اور بیرونی خطرات سے محفوظ رکھے۔

No comments: