International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, July 20, 2008

کشمیری عوام انتخابی ڈرامے سے دور رہیں ۔سید علی گیلانی



سری نگر ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام انتخابی ڈرامے سے دور رہیں ، ریاستی انتخابات کسی طور حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہوں سکتے انتخابات میں حصلہ لینے والے شہدا کشمیر کے خون سے غداری کر رہے ہیں، قوم کو غداروں کو پہنچانے حق خودارادیت ہماری منزل ہے۔ قوم غداروں کو پہچانے حق خودارادیت ہماری منزل ہے ۔ کشمیری قوم حق خودارادیت کے لیے ہر حال میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج مسلم لیگ کے زیر اہتمام یہاں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید علی شاہ گیلانی نے انتظامیہ کے افسران اور پولیس سے کہا ہے کہ وہ تحریک مخالف کارروائیوں سے بازآجائیں ورنہ قوم انہیں معاف نہیں کرے گی۔ انتظامیہ اور پولیس اسی قوم کا حصہ ہے اور وہ اپنے آپ کو قوم سے الگ نہ سمجھیں۔ انہوںنے ان افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارا فرض بنتا ہے کہ آپ کو سمجھائے، کیونکہ اس قوم نے60سال تک بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور650مزار وجود میں آئے ہیں، ایک لاکھ سے زائد نوجوان قربان ہوئے ، لہذا کوئی قوم قربانیوںکو بھول نہیں سکتی‘‘۔ انہوںنے کہا کہ الیکشن کارڈ فارم میں بھارت کے شہری لکھوایا جارہا ہے لیکن اس سے مسئلہ کشمیر پر یا کشمیریوں کے اپروچ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ جب تک وہ زندہ ہیں، وہ قوم تک اپنی بات پہنچاتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح شرائن بورڈ سے قوم نے ہمت کرکے اراضی واپس حاصل کرلی،اسی طرح فوج کے زیر قبضہ 8لاکھ کنال اراضی واپس حاصل کرنا ہوگی جبکہ پہلگام میں ایک اسکول کو 187کنال اراضی سونپ دینے کا بھی مسئلہ ہے۔ نیشنل کانفرنس اور دیگر ہند نواز جماعتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ ’’نیشنل کانفرنس نے ہی ہندوستان کے ساتھ الحاق کرکے کشمیر عوام کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بھارت کا غلام بنا دیا‘‘۔انہوںنے کہاکہ’’جو لوگ نیشنل کانفرنس کو ووٹ دیتے ، ان کے لیڈروں کو پھول مالائیں پہناتے ہیں،مجھے حیرانی ہوتی ہے ، اس وقت میرا سینہ چاک ہوتا ہے اور خود سے کہتا ہوں کہ یہ کون سی مخلوق ہے اور لوگ کس طرح ان غداروں کا ساتھ دیتے ہیں اور ان کی غداری کو کس طرح لوگ بھول جاتے ہیں‘‘ ۔انہوںنے کہاکہ اسی جماعت نے کشمیری عوام کو ذلت کی زندگی گذارنے پر مجبور کیا ہے ۔پی ڈی پی ،کانگریس اور دیگر بھارت نواز جماعتوں کا نام لئے بغیر سید علیٍٍٍ گیلانی نے کہاکہ یہ سب لوگ ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں اور کشمیری عوام کا ان کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ۔انہوںنے کہاکہ یہ جماعتیں اپنے گناہوں کو چھپانے کیلئے ایک دوسرے پر الزام لگاکر لوگوں کی حمایت حاصل کرنا چاہتی ہیں تاہم لوگوں کو ان کے سازشوں سے خبر دار رہنا چاہئے اور ان کی ہرسازش کو ناکام بنایا جائے۔آنے والے انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل دہراتے ہوئے سید علیٍٍٍ گیلانی نے کہاکہ انتخابات حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتا اور انتخابات میں حصہ لینے والے شہداء کے خون کے ساتھ غداری کرنے کا مترادف ہو گا۔پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے حریت کارکنوں کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے حریت چیرمین نے کہاکہ بھارت طاقت کے بل پر رواں جدو جہد کو دبا نہیں سکتا کیونکہ یہ تحریک خون سے سینچی گئی ہے۔ہندوپاک سیاست کا تذکرہ کرتے ہوئے سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایٹم بم بھی ہے اور وہ پوری امت مسلمہ کی حفاظت کرسکتا ہے لیکن وہ امریکہ کی کالونی بن چکا ہے اور صدر مشرف امریکہ سے مرعوب ہوا ہے۔ انہوںنے کہا کہ نئی دلی میں مشرف سے ملاقات کے دوران انہوںنے صلاح دی تھی کہ وہ اپنی قوم کے خلاف ہتھیار نہ اٹھائے مگر انہوںنے ایسا نہیں کیا اور آج بلوچستان میں علیحدہ ہونے کی آواز اٹھ رہی ہے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ25سال قبل مشرقی پاکستان کو روس اور بھارت کی سازش سے الگ ہونا پڑا اور اس وقت امریکہ خاموش تماشائی بنا بیٹھا جبکہ بھٹو کو اقتدار کی ہوس تھی۔ انہوںنے کہا حریت کے مابین آج کوئی اختلاف نہیں کیونکہ سبھی حریت پسند بھارت کے فوجی قبضے کے خلاف ہیں اور اس نقطہ پر سب کا یکساں موقف ہے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ وشو ہندو پریشد ، بجرنگ دل، فورسز اور وی ڈی سی کے علاوہ شیو سینا اور بی جے پی جموںمیں ایک گھناونا کھیل کھیل رہے ہیں اور انہوںنے لڑکیوںکو بھی ترشول کی تربیت دی ہے۔ انہوںنے کہا کہ برصغیر کی تقسیم کے وقت کشمیر سے سازش کی گئی ورنہ ہماری سرحدیں 750میل پاکستان کے ساتھ ملتی ہے اور دریا?ں اور ندیوں کا رخ بھی پاکستان کی طرف جاتا ہے لیکن ایک شخص نے ہری سنگھ کے دستاویزات پر دستخط کئے اور ہمیں غلام بنایا۔ اس موقعہ پر انہوںنے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آنے والے چنا? کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں کیونکہ ہند نواز جماعتیں کشمیریوں کے خلاف سازشیں کررہی ہیں لہذا انہیں مسترد کرنے کا موقعہ آگیا ہے۔سمینار سے مسرت عالم، آسیہ اندرابی، غلام نبی سمجھی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

No comments: