سابق وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے دور اقتدار میں بے نظیر بھٹو کے خلاف غلیظ الفاظ استعمال کیے تھے
پیپلزپارٹی کے کارکن کی نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد ۔ سندھ اسمبلی کے باہر گزشتہ روز سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم کو جوتے مارنے والے پیپلزپارٹی کے کارکن آغا جاوید پٹھان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہی ارباب غلام رحیم کو جوتے مارے ہیں کیونکہ ارباب غلام رحیم نے اپنے دور اقتدار مین بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے خلاف بڑی غلیظ زبان استعمال کرتے رہے ہیں اور ایک سال پہلے ارباب غلام رحیم نے خود ایک صحافی کو تھپڑ مار کر اس کی ابتداء کی تھی اور ہماری قائد بے نظیر بھٹو کے لیے کہاتھا کہ عورت کی حکمرانی نحوست ہے اور بے نظیر بھٹو کی شہادت میں آصف علی زرداری ملوچ ہے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آغا جاوید پٹھان نے کہا کہ مجھے ایسا کرنے کے لیے ہرگز کسی نے نہیں کہا میں نے جذبات میں آکر جوتے مارے ہیں کیونکہ ارباب غلام رحیم نے اپنے دور اقتدار میں پیپلزپارٹی کی مخالفت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ارباب غلام رحیم سندھ کا غدار اور نافرمان بیٹا ہے ۔ جوتوں کی شروعات اس نے خود کی تھی ۔ آغاجاوید پٹھان نے اس بات کی تردید کی کہ اس کا تعلق غنویٰ بھٹو کی پارٹی سے ہے یا وہ ارباب غلام رحیم کے ساتھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا سینئر ترین کارکن ہوں اس نے کہا کہ میری اس حرکت سے پیپلزپارٹی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ایسا ایک نہ ایک دن ہونا تھا کیونکہ ارباب غلام رحیم نے پیپلزپارٹی کی مخالفت میںکوئی کسر نہ چھوڑی آغا جاوید پٹھان نے کہا کہ (ق) لیگ چوروں کا ٹولہ تھا اور ہم ایسے موقع کی تلاش میں تھے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment