پابندیاں نرم کرنے کا حکومتی دعویٰ غلط ہے ‘ احباب سے ملاقات 9 ماہ سے جاری ہے یہ کوئی نئی بات نہیں ‘ قریبی ذرائع
اسلام آباد۔ ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی میڈیا سے بات چیت کے بعد ان پر پابندیاں مزید سخت کردی گئی ہیں۔ ایک نجی ٹیلی ویژن نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹر قدیر کے غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے انٹرویو پر متعلقہ اداروں نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ڈاکٹر قدیر کی فون پر بات چیت پر پابندیاں مزید سخت کردی ہیں۔ ذرائع نے پابندیاں نرم کرنے کا حکومتی دعویٰ غلط قرار دیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر قدیر سے احباب کی ملاقاتوں کا سلسلہ نو ماہ سے جاری ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں۔ ڈاکٹر قدیر کے اہل خانہ نے فیصلہ کیا کہ ممتاز ایٹمی سائنس دان اپنی صحت کے پیش نظر میڈیا سے بات چیت نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ پیر کو ایک غیر ملکی خبررساں ادارے سے انٹرویو میں ڈاکٹر قدیر نے کہا تھا کہ چار سال پہلے انہوں نے ملک بچانے کے لیے الزامات اپنے سر لیے تھے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment