بنکاری کے شعبے کو کم آمدنی والے لوگوں چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں خود روزگار پیدا کرنے والے افراد نوجوانوں اور کسانوں کی ضروریات پوری کرنی چاہئیں
وزیر اعظم کی گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے افراط زر اور ضروری اشیاء کی قیمتوں پر موثر کنٹرول اور پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔انہوں نے یہ بات سٹیٹ بینک کی گورنر شمشاد اختر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوںنے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ افراط زر اور قیمتوں میں اضافے کو روکنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ اقتصادی ترقی کے فوائد عام آدمی تک پہنچ سکیں ۔ انہوں نے ملک کے معاشی استحکام کے لیے مالی شعبے کی بہتر کارکردگی کی اہمیت پر زور دیا اور کہاکہ خوشحال معیشت کے لیے بنکاری کاایک مضبوط نظام ضروری ہے تاہم انہوںنے افراط زر کا دباو کم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر قرضے لینے کا رجحان کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بنکاری کے شعبے کو کم آمدنی والے لوگوں چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں خود روزگار پیدا کرنے والے افراد نوجوانوں اور کسانوں کی ضروریات پوری کرنی چاہئیں ۔ چھوٹے قرضوں کی سہولت اقتصادی سرگرمیوں غربت کے خاتمے اور معیار زندگی بہتر بنانے کے سلسلے میں ایک موثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بنکاری کے شعبے کو کسانوں کے لیے زرعی قرضوں کے حجم میں اضافے کی بھی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سے زرعی پیداوار اور کاشتکاروں کی آمدنی میں اصافہ ہو گا ۔سٹیٹ بینک کی گورنر شمشاد اختر نے وزیر اعظم کو افراط زر پر قابو پانے کے سلسلے میں مختلف مالیاتی پالیسیوں اور اقدامات کے بارے میںبتایا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو بنکاری کے نظام میں تبدیلیوں زر مبادلہ کے موجودہ ذخائر اور شرح تبادلہ کی صورتحال کے بارے میں بتایا ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment