International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, May 16, 2008
غریبوں پر مزید پابندی ، وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں قوم کو حج کرایوں میں غیر معمولی اضافے کی ’’ نوید ‘‘ سنائے جانے کا امکان
اسلام آباد۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں قوم کو حج کرایوں میں غیر معمولی اضافے کی ’’ نوید ‘‘ سنائے جانے کا امکان ہے ۔ حکومت حج پالیسی کا جائزہ لے رہی ہے رواں ماہ کے اواخر میں حج پالیسی کا اعلان متوقع ۔ جمعہ کو ایک انٹرویو میں وفاقی سیکرٹری مذہبی اور وکیل احمد خان نے کہا ہے کہ پیٹرول اور سعودی عرب میں رہائش گاہوں کے کرایوں میں اضافہ پر حج کرایوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حج کے لئے گزشتہ سال 71 ڈالر فی بیرل کے حساب سے فضائی کرایہ مقرر کیا گیا تھا جبکہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 130 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے ۔ جبکہ سعودی عرب میں رہائش گاہوں کے کرایہ میں 700 ریال اضافہ کی وجہ سے یہ کرایہ 3200 ریال ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حج کرایوں میں اضافہ ہو گا ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment