International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, May 16, 2008

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا دوسری بار اسلام آباد میں حساس ادارے کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ، قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ



اسلام آباد ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت مسلح افواج اور قومی سلامتی کے اداروں کو عالمی معیار کی جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنا چاہتی ہے ا س سلسلے میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز اسلام آباد میں دفاعی ادارے کے دورے کے موقع پر کیا ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دوسری بار جمعہ کو اسلام آباد میں حساس ادارے کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔ داخلی قومی سلامتی سے متعلق امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم کے اس اہم دورے کے موقع پر بلوچستان ، سوات ، فاٹا کی صورتحال کے بارے میں بھی ایک بار پھر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی ۔ اس ضمن میں قومی سلامتی سے متعلق امور کے بارے میں آگاہ کیاگیا ۔دو روز قبل صوبہ سرحد کے قبائلی باجوڑ میں ڈاما ڈولہ کے مقام پر ہونے والے نا خوشگوار واقعہ کی تفصیلات اور ابتدائی تحقیقات سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ڈاما ڈولہ میں میزائل حملے پر تشویش کااظہار کر چکے ہیں ۔ وزیر اعظم نے سخت الفاظ میں اس واقعہ کی مذمت کی ۔
۔۔۔مزید تفصیل ۔۔۔۔۔
وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا دوسری بار اسلام آباد میں حساس ادارے کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ
قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ ‘ آصف علی زرداری ‘ شاہ محمود قریشی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دوسری بار جمعہ کو اسلام آباد میں حساس ادارے کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔ داخلی قومی سلامتی سے متعلق امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری ‘ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ‘مشیر داخلہ رحمان ملک بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ دونوں رہنماؤں کو 3 گھنٹوں تک اہم دورے کے موقع پر بلوچستان ، سوات ، فاٹا کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ اس ضمن میں قومی سلامتی سے متعلق امور کے بارے میں آگاہ کیاگیا ۔دو روز قبل صوبہ سرحد کے قبائلی باجوڑ میں ڈاما ڈولہ کے مقام پر ہونے والے نا خوشگوار واقعہ کی تفصیلات اور ابتدائی تحقیقات سے بھی وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور آصف علی زرداری کو آگاہ کیا گیا ۔ حساس ادارے کے سربراہ نے وزیر اعظم اور ان کے ہمراہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرنے والے رہنماؤں کو بریفنگ دی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ڈاما ڈولہ میں میزائل حملے پر تشویش کااظہار کر چکے ہیں ۔ وزیر اعظم نے سخت الفاظ میں اس واقعہ کی مذمت کی

No comments: