International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, May 16, 2008

بھارتی ریاست آسام میں تشدد کے واقعات میں ١٤ افراد ہلاک

نئی دہلی ۔ بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں علیحدگی پسند وں نے تشدد کی ایک کاروائی میں 14 افراد کو مارنے کا دعوی کیا ہے۔ تشدد کی اس کارروائی میں ریاست کے شمالی کچھار ضلع میں واقع ریلوے لائن کو بھی نقصان پہنچا ہے۔علیحدگی پسند تنظیم بلیک وڈو کے نائب کمانڈر مورانگ دمسا نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے مسلح دستے نے شمالی کچھار ضلع میں ایک سیمنٹ کمپنی میں پانچ ٹرکوں کو جلا دیا ہے اور انکے ڈرائیوروں کو مار دیا ہے۔مورانگ دماس نے بتایا کہ ڈرائیوروں کے علاوہ سیمنٹ کی بوریاں اٹھانے والے سات مزدوروں کو بھی ہلاک کردیا گیا تھا۔حالانکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے ہلاک کیے گئے افراد کی لاشیں نہیں ملی ہیں۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان لاشوں کو گھنے جنگلوں میں پھینک دیا ہوگا۔بلیک وڈو گروپ کے ایک دستے نے شمالی کچھار ضلع میں ہی کلاچند اور دمچیرا ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ایک ٹرین کو روک کر دو ریلوے ملازموں کو ہلاک کردیا ہے۔ریلوے اہلکار شنبھو پرساد چودھری نے بی بی سی کو بتایا ’ ٹرین کے ڈرائیور نے دیکھا کہ ریلوے لائن پر فش پلیٹ ہٹے ہوئے ہیں تو وہ نیچے اتر کر پٹری پر گیا تبھی باغیوں نے اسے گولی مار دی۔ ایک ٹریک مین بھی ہلاک کردیا گیا اور دوسرا زخمی ہے۔ ‘انہوں نے مزید کہا کہ باغی ریلوے ملازمین کو اپنا نشانہ بنارہے ہیں اور اس لیے ہم علاقے سے ریلوے ملازمین کو ہٹارہے ہیں۔اس سے پہلے اتوار کو ایک باغی حملے میں ریلوے کے ایک تعیمری کام پر مامور آٹھ مزدوروں کی موت ہوگئی تھی۔

No comments: