International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, May 16, 2008
بھارت تبت کو چین کا ناقابل تقسیم حصہ سمجھتا ہے ۔پرناب مکھرجی
ماسکو ۔ بھارت کے وزیر خارجہ پرناب مکھرجی نے کہا ہے کہ بھارت تبت کو چین کا ناقابل تقسیم حصہ سمجھتا ہے اور بھارت میں مقیم چینی شہریوں اور سفارتی تنصیبات کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے علاقہ سائیبریا کے شہر یکاترن برگ میں روس، بھارت، برازیل اورچین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر چین کے وزیرخارجہ ینگ جائیچی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرناب مکھرجی نے چینی وزیر خارجہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارت تبت کو چین کا اٹوٹ انگ سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک 2008ء میں منعقد ہونے والے اولمپک مقابلوں کی حمایت کرتا ہے۔ اولمپک گیمز ایک بین الاقوامی ایونٹ ہے اور اس حوالے سے بھارت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ چین کے وزیر خارجہ ینگ جائیچی نے اس موقع پر کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان قریبی تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ بھارت کے وزیرخارجہ کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment