International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, May 16, 2008
حریت کے انتخابات میں حصہ لینا خارج از امکان ہے ۔ میر واعظ عمر فاروق
سر۔ی نگر کل جماعتی حریت کانفرنس ( میر واعظ ) کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ کشمیر میں آنے والے انتخابات میں حریت کے حصہ لینے کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات مسئلہ کشمیر کے حل کا نعم البدل نہیں ہیں اور نہ ہی ان سے مسئلہ کشمیر پر کوئی اثر پڑے گا۔ میر واعظ عمر فاروق نے ان خیالات کا اظہار امریکی سفارت کاروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدا رڈیلن اور کیلاش جھامیرواعظ عمر فاروق کی نگین رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کے ساتھ طویل ملاقات کی’’ ۔ ذرائع نے بتایا کہ’’ بات چیت کے دوران ریاست کی تازہ ترین صورتحال اور مسئلہ کشمیرکے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا’’۔ اس موقعہ پر میرواعظ نے امریکی حکومت کے اعلیٰ اہلکاروں پر یہ بات واضح کی کہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے جسے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔ میرواعظ نے خبردار کیا کہ بھارت اور پاکستان ایٹمی طاقت سے لیس ہیں اور کشمیر کے معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان کسی بھی قسم کی محاذ آرائی کی ایک چنگاری پورے برصغیر کو تباہ وبرباد کرسکتی ہے۔ انہوں نے امریکی افسران کو باور کرایا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے امریکہ کا انتہائی اہم رول بنتا ہے ، لہٰذا امریکی حکومت اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق آنے والے اسمبلی انتخابات کے بارے میں میرواعظ نے کہا کہ انتخابات نہ مسئلہ کشمیر کے حل کا نعم البدل ہوسکتا ہے اور نہ ہی ان انتخابات سے مسئلہ کشمیر کی ہیت پر کوئی اثر پڑے گا۔ چنانچہ حریت کے انتخابات میں حصہ لینا خارج از امکان ہے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment