International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, May 16, 2008

دنیا ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی ‘ صدر بش


تل ابیت ۔ اسرائیل کے دورے پر آتے ہوئے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے کہا ہے کہ دنیا ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی ۔ اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت دینے کا مطلب مستقبل کی نسلوں سے غداری کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے ایران پر الزام لگایا کہ وہ دنیا بھر میں دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والوں میں سرفہرست ہے اس لئے دنیا کے امن کی خاطر تہران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ اسرائیلی وزیر اعظم ایہود المرٹ نے بھی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران ایران کو مشرق وسطیٰ اور دنیا کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ۔ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مفاہمت کے لئے صدر بش نے اپنی تقریر میں اسرائیل ‘ فلسطین امن معاہدے کے بارے میں کوئی پرامید بات نہیں کی ۔

No comments: