International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, June 10, 2008

انتظامیہ شاہراہ دستور سے کنٹینر ہٹالے ‘ اطہر من اللہ

اسلام آباد۔ معزول چیف جسٹس جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ترجمان اطہر من اللہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت اگر عدلیہ کی بحالی میں مخلص ہے تو وہ معزول ججوں کو بحال کرے اور اس کام میں نصف گھنٹے سے زیادہ وقت درکار نہیں ۔ معزول چیف جسٹس کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اطہر من اللہ نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کو شاہراہ دستور سے کینٹنر ہٹا لینے چاہئیں اور وکلاء کے پرامن لانگ مارچ میں رخنہ اندازی نہیں کرنا چاہئے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت خواہ ہمیں کچھ نہ دے وہ نصف گھنٹے میں عدلیہ کو بحال کر سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیلے بہانوں کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ عوام بیدار ہیں اور میڈیا کا کردار بھی انتہائی مثبت ہے جس کے باعث اب کوئی چیز چھپ نہیں سکتی ۔ اطہر من اللہ نے کہا کہ ہمیں کوئی چیز نہیں چاہئے ہم پرامن لوگ ہیں اور اگر حکومت چاہئے تو وہ آدھے گھنٹے میں عدلیہ کو بحال کر سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک و قوم کی بدقسمتی ہے کہ جمہوری حکومت آج بھی آمریت کے خلاف ہمت نہیں کر سکتی تو پھر شاید کبھی بھی نہ کر سکے ۔

No comments: