اسلام آباد۔ سعودی عرب نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی سے کہا ہے کہ وہ صدر پرویز مشرف کو مواخذے کے بجائے محفوظ راستہ دیں۔ سعودی عرب نواز شریف کی طرح ان کی مہمان نوازی کے لیے بھی تیار ہے ۔اخبار خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عرب ممالک اور امریکہ کے دباؤ کے سبب پاکستانی سیاسی جماعتیں صدر پرویز مشرف کا مواخذہ نہیں کریں گی اور صدر خود ہی مستعفی ہو جائیں گے ۔ اخبارخلیج ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بش انتظامیہ نے پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت پر واضح کر دیا ہے کہ صدر پرویز مشرف کے ایوان صدر کو خیر باد کہنے کا عمل مواخذہ نہیں ہونا چاہے ۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان کے سیاسی منظر میں تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے زمینی حقائق کے بعد صدر پرویز مشرف خطے میں بش انتظامیہ کے مفاد کے لیے ناگزیر حیثیت نہیں رکھتے۔ تاہم صدر بش پنٹاگان اورسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے پالیسی سازوں کے مباحثے میں اب بھی صدر پرویز مشرف کی پالیسیوں کا دفاع کیا جاتا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور عرب ممالک کی جانب سے دباؤ کے باعث صدر پرویز مشرف کے مواخذے کی تحریک نہیں پیش کی جائے گی اور رپورٹ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ صدر پرویز مشرف نے اپنی کچن کیبنٹ سے مشاورت کر لی ہے اور وہ ملک چھوڑ کر جانے کے لیے تیار ہو چکے ہیں ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment