اسلام آباد ۔ مشیر داخلہ اے رحمان ملک نے کہاکہ لانگ مارچ کے حوالے سے وزیراعظم نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں وکلاء کو اسلام آباد سے باہر رکھنے کیلئے حکمت عملی طے کی جائے گی تاکہ شہر کا امن برقرار رکھا جا سکے سوات اور قبائلی علاقوں میں مذاکرات کے ذریعے حالات بہتر ہورہے ہیں وہ منگل کو ایوان بالا میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ رات معاہدہ ختم کرنے کے حوالے سے میں نے کوئی بیان نہیں دیا ہم ڈائیلاگ چاہتے ہیں اور کر رہے ہیں اور صورتحال کی بہتری بھی ڈائیلاگ کا نتیجہ ہے انہوں نے کہاکہ پشاور کے جرگے میں ارکان پارلیمنٹ موجود تھے لانگ مارچ کے تمام ایشو کو دیکھ رہے ہیں وزیراعظم نے ایک کمیٹی بنائی ہے اور مسلم لیگ (ن) سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ بھی اس حوالے سے کمیٹی بنائے انہوں نے کہاکہ اطہر من اللہ اور دیگر وکلاء سے رابطے میں ہیں او ران کو اسلام آباد سے باہر رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ابھی تک وکلاء نے ہم سے جو وعدہ کیا ہے اس میں انہوں نے قانون کو ہاتھ میں نہ لینے کی یقین دہانی کروائی ہے انہو ںنے کہاکہ اگر ہجوم زیادہ ہو جاتا ہے تو اس کیلئے انتظامات کو بہتر بنایا جا سکتے کیونکہ ڈپلومیٹک انکلیو اور دیگر اہم عمارتوں کی سیکیورٹی ضروری ہے انہوں نے کہاکہ مولانا عبدالمالک اور نور الحق قادری کے عزیز و اقارب کے قتل کے واقعہ کا معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے دس روز کے اندر کمیٹی ایوان کو رپورٹ پیش کرے گی ۔ فاٹا سے تعلق رکنے والے ارکان پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ نے خصوصی سکواڈ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے یہ اعلان مشیر داخلہ اے رحمان ملک نے سینٹ میں منگل کی شام کیا اور کہا کہ اگر کسی پارلیمنٹرین کو کسی قسم کی دھمکی ملی ہے تو وہ اس سے وزارت داخلہ کو آگاہ کرے تاکہ سیکیورٹی کے مناسب اقدامات کئے جائیں انہوںنے اس موقع پر فرنٹیئر کور اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کو بھی ہدایت کی کہ وہ فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ کو سیکیورٹی فارہم کریں اس سلسلے میں ارکان پارلیمنٹ سے کہا گیا کہ وہ جب بھی اپنے علاقوں میں جائیں ایف سی اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے حکام کو آگاہ کریں اور اگر کہیں نقل وحرکت کرتے ہوتو اس کے متعلق بھی اطلاع دیں ۔ مشیر داخلہ نے کہاکہ ارکان پارلیمنٹ اپنے رابطہ نمبر بھی وزارت داخلہ کو فراہم کر دیں تاکہ کسی نا خوشگوار واقعہ کی صورتمیں بروقت رابطہ ہو سکے انہوں نے کہاکہ سرحد حکومت کے ساتھ ہماری کوئی چپقلش نہیں ہم ان کو ساتھ لے کر چلیں گے
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment