International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, June 10, 2008

معزول ججوں کی بحالی میں پرویز مشرف نہیں بلکہ پارلیمنٹ رکاوٹ ہے ۔اعتزاز احسن


لاہور۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور معزول ججوں کی بحالی میں پرویز مشرف نہیں بلکہ پارلیمنٹ رکاوٹ ہے،مشرف تو ایگزٹ ڈور پر کھڑے ہیں انہیںتو ہوا کا ایک جھونکا ہی بہا لے جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کا لانگ مارچ کسی صورت نہیں رکے گا اور ایوان صدر یا پارلیمنٹ کے گھیراؤ کے بارے میں فیصلہ عملدرآمد کمیٹی کرے گی ۔ لانگ مارچ کا سیلاب غیر آئینی اقدامات کرنے والوں کو بہا لے جائے گا اور وکلاء کی جدوجہد کے نتیجہ میں انشاء اللہ 2 نومبر کی عدلیہ بحال ہو کر رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان روانگی سے قبل لاہور کے ہوائی اڈے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان اور بشری اعتزاز بھی ان کے ہمراہ تھی ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ اسلام آباد میں لانگ مارچ کے قیام سمیت تمام فیصلے عملدرآمد کمیٹی کرے گی ۔ ہم فرد واحد کامواخذہ نہیں کرنا چاہتے ۔ بلکہ پارلیمنٹ سے اپنے مطالبات منوانا چاہتے ہیں اسی لئے ہم پارلیمنٹ ہاؤس جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف ماضی کا حصہ بن چکے ہیں ،ان کے پر کٹ چکے ہیں اور ممکن ہے کہ لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی وہ چلے جائیں ۔جنرل مشرف کی رخصتی پر خوشیاں منانے سے ہمارا مقصد حاصل نہیں ہو گا ہمیں تو اپنے عظیم کاذ کو حاصل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء تحریک کی یہ کامیابی ہے کہ حکومت کانپ رہی ہے اسلام آباد کو سیل کرنا یہ اسلام آباد کی ناکہ بندی ہماری جیت ہے ۔ وکلاء تحریک مکمل طور پر پر امن ہے ہم تشدد کے خلاف ہیں ہمیں دہشت گردی کا کوئی خطرہ نہیں لیکن سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ د اری ہے ۔ ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ وکلاء کی تحریک فرد واحد کی بحالی کیلئے نہیں بلکہ 16 کروڑ عوام کو انصاف فراہم کرنے کیلئے ہے

No comments: