اسلام آباد ۔وفاقی حکومت نے وکلاء لانگ مارچ کے باعث ٹرانسپورٹ کی آمدورفت میں امکانی خلل کی وجہ سے راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے سرکاری ملازمین کی مشکلات کے پیش نظر بارہ اور تیرہ جون کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے او راس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے بعض سرکاری ذرائع کے مطابق چونکہ مشیر داخلہ رحمان ملک نے دہشت گردی کا خطرہ بھی ظاہر کیا ہے اس لئے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر دو دن کی تعطیلات کا اعلان کیاگیا ہے اور دو دن تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دو دن کی تعطیلات سیکیورٹی کے پیش نظر کی گئی ہے اور اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں پر رکاوٹیں اور کنٹیر کھڑے کر کے بند کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلاء کے قافلوں کو شکر پڑیاں کے قریب ہی روک دیا جائے گا تاہم بعض ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی سے اسلام آباد والی اہم شاہراہ کو بند کرنے کیلئے کنٹینروں کی بھاری تعداد فیصل آباد منگوالی گئی ہے ۔ ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حکومت نے دو دن کی عام تعطیل کا اعلان وفاقی بجٹ کی تیاری میں مصروف رہنے پر سرکاری ملازمین کو آرام دینے کے پیش نظر کیا ہے ان چھٹیوں کا اعلان پہلی بار کیا جارہا ہے اس سے قبل ایسا نہیں ہوا
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment