International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, June 4, 2008

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی خالی ٣٦ نشستوں کے ضمنی انتخابات میں ٣٨٥ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے



اسلام آباد ۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی خالی 36 نشستوں کے ضمنی انتخابات کے لئے ملک بھر میں 385 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دیں ہیں ۔ قومی اسمبلی کی 7 خالی نشستوں کے ضمنی انتخابات مین 73 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 29 خالی نشستوں کے حوالے سے 312 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں ۔ صرف ایک حلقہ میں ون ٹو ون مقابلہ ہے ۔ الیکشن کمیشن سے جاری تفصیلات کے مطابق این اے 11 مردان میں 11 ‘ این اے 52 راولپنڈی 7 ‘ این اے 55 راولپنڈی 18 ‘ این اے 119 لاہور 8 ‘ این اے 123 لاہور 6 ‘ این اے 131 شیخوپورہ 9 ‘ این اے 147 اوکاڑہ میں 14 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی کی 16 نشستوں کے ضمنی انتخابات کے لئے 86 ‘ سندھ اسمبلی 3 نشستوں پر 32 ‘ سرحد اسمبلی کی 7 خالی نشستوں کے لئے 68 جبکہ بلوچستان اسمبلی کی 3 خالی نشستوں کے ضمنی انتخابات کے لئے 26 امیدوار میدان میں ہیں ۔ پنجاب میں پی پی 10 میں 2 ‘ پی پی 59 میں 18 ‘ پی پی 70 فیصل آباد 10 ‘ پی پی 99 گوجرانوالہ 25 پی پی 107 حافظ آباد 12 ‘ پی پی 124 سیالکوٹ 9 ‘ پی پی 141 لاہور 8 ‘ پی پی 154 لاہور 18 ‘ پی پی 171 ننکانہ صاحب 18 ‘ پی پی 219 خانیوال 9 ‘ پی پی 229 پاک پتن 8 ‘ پی پی 243 ڈی جی خان 5 ‘ پی پی 268 ‘ مظفر گڑھ 16 ‘ پی پی 277 بہاولنگر 5اور پی پی 296 رحیم یار خان میں 5 امیدوار میدان میں ہیں ۔ سندھ میں پی ایس 30 خیرپور میں 18 ‘ پی ایس 44 مٹیاری حیدر آباد 3 ‘ پی ایس 62 تھرپارکر 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔ صوبہ سرحد میں پی ایف 20 چارسدہ 8 ‘ پی ایف 45 ایبٹ آباد 3 ‘ پی ایف 59 بٹ گرام 10 ‘ پی ایف 76 لکی مروت 18 ‘ پی ایف 81 سوات 7 ‘ پی ایف 91 اپردیر 13 جبکہ پی ایف 92 اپردیر میں 9 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں ۔ پی بی 9 پشین میں 15 ‘ پی بی 32 جھل مگسی 3 اور پی پی 44 بسیلہ میں 7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔

No comments: