International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, June 4, 2008
ڈاکٹر عبدالقدیر خان حبس بے جا کیس ، اٹارنی جنرل اور سیکریٹری داخلہ سمیت پانچ افراد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی
اسلام آباد۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان حبس بے جا کیس میں اٹارنی جنرل اور سیکریٹری داخلہ سمیت پانچ افراد کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ توہین عدالت کی درخواست اقبال جعفری ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے12مئی کو چیف حکم جاری کیا تھا کہ وزارت داخلہ اور وزارت قانون ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نظر بندی کے حوالے سے ایک ہفتے کے اندر تحریری جواب عدالت میں پیش کریں اور اس کی کاپی حبس بے جا کیس کے مدعی کو بھی دی جائے۔درخواست گزار کے مطابق تین ہفتے گزرنے کے باوجود دونوں وزارتوں نے عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی جو توہین عدالت ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اٹارنی جنرل ملک قیوم، سیکریٹری داخلہ سید کمال شاہ اور سیکریٹری قانون سمیت پانچ متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ توہین عدالت کی درخواست کی سماعت نو جون کو ہو گی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment