International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, June 4, 2008

کشمیریوں کو آزادی دئیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے ،ایک لاکھ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔محمد یاسین ملک

اسلام آباد ۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئر مین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیری امن چاہتے ہیں یہ امن تب ہی قائم ہو سکتا ہے جب کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق آزادی دیا جائے کشمیری عوام نے اپنی آزادی کے لئے فقیر المثالی قربانیاں پیش کی ہیں ایک لاکھ شہداء کی قربانی تاریخ کا روشن باب ہے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام تصویری نمائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہو ںنے کہا کہ ایک لاکھ شہداء کی قربانی مسئلہ کشمیر کو سرد خانے کی نذر کر نے کے لئے نہیں دی گئی ہیں زمینی حقائق تسلیم کرے اور کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرے انہو ںنے پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا جس نے ہر مرحلے پر کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی سفارتی مدد کی ہے انہوںنے کہا کہ پاکستان کی ساری سیاسی قیادت تمام سیاسی جماعتیں اور تنظیمیں اور پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی دلانے کے لئے کشمیریوں کا ساتھ دیں بھارت زیادہ دیر کشمیر پر اپنا تسلط قائم نہیں رکھ سکتا انشاء اللہ کشمیری قوم آزادی حاصل کر کے رہے گی ۔ تصویری نمائش کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی چیئر مین راجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پر ہے ہم تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لئے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں کسی بھی مرحلے پر کشمیر یوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے کشمیر سرحدی تنازعہ نہیں ہے نہ ہی یہ کسی زمین کا تنازعہ ہے بلکہ کشمیریوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے مسئلہ کشمیرکو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کی روشنی میں حل کیا جائے راجہ ظفر الحق نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 62 سالوں سے اپنے پیدائشی حق کے حصول کے لئے قربانیاں پیش کر رہے ہیں ایک لاکھ شہداء پیش کر نے کے بعد بھی کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں کشمیری عوام کے حوصلوں میں کسی طرح کی کوئی کمی نہیں آئی ہے بلکہ کشمیریوں کی قربانیوں سے تحریک آزادی کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق بری طرح پامال کر رہا ہے انسانی حقوق کے علمبردار اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا نوٹس لینا چاہیے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید منور حسن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف سے بھارت کے ساتھ جاری امن پراسیس اور سی بی ایمز کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے بھارت مسلسل نئے کشمیریوں کے قتل عام میں مصروف ہے مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں گمنام قبروں کی دریافت نے بھارت کے اصل چہرے سے نقاب اتار دیا ہے انہوں نے کہا کہ سی بی ایمز کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ختم کر نے کے لئے پاکستان کے عوام سے بھی کشمیریوں کے ساتھ ہے اب بھی کشمیریوں کی پشت پر ہیں کسی حکمران کو تحریک آزادی کشمیر سے غداری نہیں کر نے دیں گے مجاہدین کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں کشمیری ملت اسلام آزادی اور تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہی ہے انشاء اللہ کشمیریوں کی جدوجہد بالآخر کامیابی سے ہمکنار ہو گی پاکستانی عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ آزادی کی تحریک میں شریک ہیں کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اس موقع پر بات چیت کر تے ہوئے آئی ایس آئی کے سابق سر براہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) حمید گل نے کہا کہ آزادی کے لئے کشمیری نوجوانوں کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں ایک لاکھ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا کشمیری عوام اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار نے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے پاکستان پر بھی عالمی استعمار کا تسلط ہے اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی استعمار سے نجات حاصل کی جائے سب سے پہلے پاکستان کو عالمی استعمار سے آزادی دلائی جائے انہوں نے کہا کہ حکمران امریکی غلامی کا خوف اتار کر پھینک دیں اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلانے کے لئے پوری قوم اپنا کر دار ادا کرے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ق کے سیکرٹری سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان بھارت اور کشمیریوں کو مل کر مسئلہ کشمیر حل کر نا ہے مسئلہ کشمیر کا ایسا حل ہو نا چاہیے جو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کی ترجمانی کر سکے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے حق خود ارادیت کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں ان قربانیوں کا تقاضا ہے کہ تحریک آزادی کو منزل مقصود تک پہنچایا جائے۔تصویری نمائش کے موقع پر منعقدہ تقریب میں سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد انور خان سابق چیئر مین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) محمد عزیز خان آئی ایس آئی کے سابق سر براہ جنرل(ر) حمید گل ،سابق سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکھر ،تنویراحمد خان ،حریت کانفرنس کے رہنماؤں یوسف نسیم ،غلام محمد صفی،پرویز اشرف صراف،الطاف قادری،جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے قائم مقام امیر نورابہاری جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر خارجہ امور کے انچارج مولانا غلام نبی نوشہری جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر سید بلال اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

No comments: