International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, June 4, 2008
کراچی اسٹاک ایکسچینج ١٠٠انڈیکس میں ٦١٠.٠٣پوائنٹس اضافہ جبکہ لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی
کراچی+اسلام آباد+لاہور۔ بجٹ2008-09ء میںکیپیٹل گین ٹیکس کے نفاذ میں مزید 2برس کے التویٰ پر کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی قیمتوں میں 5فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔کراچی اسٹاک ایکسچینج 100انڈیکس میں 610.03پوائنٹس یعنی گزشتہ روز کی نسبت 4.89فیصد اضافہ ہوا جبکہ لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی رہی اور لاہور میں ایل ایس ای 25انڈیکس 201.24پوائنٹس کے اضافے سے 4147.36پوائنٹس جبکہ اسلام آباد میں آئی ایس ای 10انڈیکس 141.7پوائنٹس کے اضافے سے 3014.03پوائنٹس پر بند ہوا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بجٹ2008-09ء میں حصص کی آمدنی پر عائد ہونیو الے کیپیٹل گین ٹیکس(سی جی ٹی) میں مزید2برس کے التویٰ سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور مارکیٹ میں چند ہفتوں سے گردش افواہوں، مفروضوں اور قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا اور کے ایس ای 100انڈیکس میںگزشتہ ہفتوں کی جاری مندی کی شدید لہر کے بعد انڈیکس میں بہتری نظر آئی اور 13ہزار کی پہلی نفسیاتی سطح بحال ہوگئی۔کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ایک موقع پر 100انڈیکس ایک موقع پر 12479.47کی کم ترین سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم اس میں بہتری ہوئی اور حصص کی خرید و فروخت میں قابل ذکر تیزی سے انڈیکس 13089.50کی سطح پر پہنچ سکا۔مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں حیرت انگیز طور پر چار سو دو کمپنیوں تک محدود رہیں جن میں سے 356کمپنیوں کے حصص میں اضافہ اور 38کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 8کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں علاوہ ازیں فری فلوٹ کے ایس ای 30انڈیکس میں بھی 4.94فیصد اضافہ ہوا اور انڈیکس 15361.89کی سطح پر منتج ہوا۔ایم ڈی اسماعیل اقبال سیکیورٹیز اسد اقبال کے مطابق کیپیٹل گین ٹیکس کے نفاذ میں مزید 2سال کے التویٰ اور اسٹاک مارکیٹ پر پہلے سے عائد سابقہ ٹیکس نظام میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کے اعلان سے سرمایہ کاروں کو وہ ماحول میسر ہوگیا ہے جس کے وہ خواہاں تھے۔کراچی اسٹاک ایکسچینج ذرائع کے مطابق کیپیٹل گیس ٹیکس میں 2برس کی رعایت دی گئی ہے اور اب یہ چھوٹ30جون 2010ء تک برقرار رہے گی۔ایم ڈی کراچی اسٹاک مارکیٹ عدنان آفریدی کے مطابق حکومت کی جانب سے (سی جی ٹی) کے نفاذ میں التویٰ کا فیصلہ دوررس نتائج کا حامل اور بہترین نظم و نسق کا آئینہ دار ہے جبکہ ہم آئندہ بھی حکومت سے یہی طرز عمل اختیار رکھنے کی امید رکھیں گے جو تاجر برادری کی امنگوں کے مطابق ہو۔ملک کی صحت مند کیپیٹل مارکیٹوں کا ملکی معیشت اور میکرو اکنامک اظہاریوں پر دو رویہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو فعال ترین کمپنیوں میں ٹی آر جی پاکستان کے حصص 14.2فیصد اضافے سے 8روپے جبکہ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کے حصص 5فیصد اضافے سے 130روپے72پیسے اور این آئی بنک کے حصص 8فیصد اضافے سے 13روپے57پیسے پر بند ہوئے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment