International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, June 4, 2008

غیر مسلموں سے مکالمہ کا مقصد مسلم دنیا کی تنہائی ختم کرنا ہے۔ ۔ ۔ شاہ عبداللہ

ریاض ۔ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ غیر مسلم دنیا سے مکالمہ شروع کرنے کا مقصد مسلم دنیا کی تنہائی ختم کرنا ہے۔اسلام کی روح ڈائیلاگ کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔مسلمان اتفاق رائے کی باتوں سے مکالمے کا آغاز کریں گے۔ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کی بین المذاہب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ عبداللہ نے کہا کہ اسلام کی روح ڈائیلاگ کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان اعتماد اور انصاف کے جذبے سے غیر مسلم دنیا سے مکالمہ شروع کر رہے ہیں۔ شاہ عبداللہ نے واضح کیا کہ مسلمان اتفاق رائے کی باتوں سے مکالمے کا آغاز کریں گے۔ اتفاق رائے کو اپنے دل میں جگہ دیں گے اور اختلاف رائے سے اپنی راہیں جدا کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں برداشت اور حمیت کا جذبہ موجود ہے۔ بین المذاہب کانفرنس میں پچاس ممالک کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔ پاکستانی وفد میں قاضی حسین احمد، اعجاز الحق، ڈاکٹر محمود احمد خان غازی اور میڈیا کے نمائندے شامل ہیں۔

No comments: