اسلام آباد۔ وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے کنٹریکٹ ملازمین اور گریڈ ایک سے 15 کے سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ گوادر پورٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے بل کو مسترد کرتے ہوئے گوادر پورٹ کے حوالے سے بل موخر کردیا ہے اور بل کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کے روز وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمان نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں پی آئی آے میں ایسے تمام عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کی منطوری دیدی ہے ۔ جن کی مدت ملازمت 9 ماہ سے اوپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو مستقل کرنے پر کافی مطالبہ تھا جس پر کابینہ نے اس کی کافی غور وخوض کے بعد اس کی منظوری دیدی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے غریب اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا تھا اس وعدے کو پورا کرنے کے لیے کابینہ نے گریڈ ایک سے 15 تک کے ایسے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی اصولی منظوری دیدی ہے ۔ جو 2 سال کنٹریکٹ کی مدت پوری کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے اوپر کے ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کی سربراہی وزیر خزانہ کریں گے جبکہ کمیٹی میں وزیر قانون ‘ وزیر محنت و افرادی قوت اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن شامل ہوں گے یہ کمیٹی ان ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے تمام قانون اور مالی معاملات کا جائزہ لیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ کے سامنے گوادر پورٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے بل پیش کیا گیا تا تاہم جب اس بل کا جائزہ لیا گیا تو اس میں بے شمار بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں جن ہی زمینوں کی الاٹمنٹ اور دیگر پیچیدگیاں سامنے آرہی ہیں کہ جس پر اس بل کو مسترد کرتے ہوئے اس کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ گوادر پورٹ اتھارٹی میں زیادہ سے زیادہ بلوچستان کے لوگوں کو شامل کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل میں زیر سماعت مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کے حوالے سے اس کے قانون میں تبدیلی کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ اب کیسز سالا سال زیر التوا رہنے کی بجائے اس کو پابند بنایا جائے کہ ٹریبونل دو روز کے اند راند رفیصلہ کرے گا تاہم دس ہزار روپے فی سماعت ادا کرکے اس کیس کو زیادہ سے زیادہ چار ماہ تک ملتوی کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ کابینہ نے دو ملین روپے کے سرمائے کی حامل کمیٹیوں کو پانچ سے دس ہزار روپے ماہانہ پر قانونی مشیر مقرر کرنے کی اجازت دیدی ہے جس سے بڑی تعداد میں وکلاء مستفید ہو سکیں گے انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اسٹاک ایکس چینج ڈی میو چلائزیشن فنڈ آرڈنینس کی منظوری دیدی گئی ہے جس کے تحت کمپنی کی رجسٹریشن فیس تیرہ کروڑ سے کم کرکے ایک کروڑ روپے ہو جائے گی اور چند بروکرز کی اجاارہ داری ختم کرکے اس میں مزید بروکرز آئیںگے انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے دس ہزار روپے کے اجراء کی اجازت کے حوالے سے بل کو مسترد کردیا ہے تاہم پانچ اور پچاس روپے کے نئے نوٹ چھاپنے کی اجازت دیدی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں وزارت پانی وبجلی کو کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر زرعی اور صنعتی شعبے کو بجلی کا ریلیف دے اور کوشش کی جائے کہ اس کی لوڈ شیڈنگ ختم کردی جائے تاکہ ملکی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے 541 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی ہے جس میں سماجی شعبے کے لیے 188 ارب روپے رکھے گئے ہیں اس کے علاوہ کورٹ آف کریمنل پروسیجر کے طریقہ کار تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی ہے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے گزشتہ دنوں ڈنمارک کے سفار تخانے میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں زخمی ہونے والوں کو ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ کابینہ کوبتایا گیا ہے کہ آئینی پیکج اتحادی جماعت مسلم لیگ(ن) کو دے دیا گیا ہے ۔کل شام پی پی پی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا جہاں اس بل پر تفصیلی غور وخوض ہو گا اور اس میں ضروری ترامیم بھی کی جائیں گی انہوںنے کہا کہ کابینہ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ کام لیا جائے انہوں نے کہا کہ وزارت پانی وبجلی کو کہا گیا ہے کہ رواں ماہ جون میں ایک ہزار میگا واٹ اضافی بجلی پیدا کرکے نیشنل گرڈ اسٹیشن میں شامل کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹیوں کو بجٹ کے بارے مین بریفنگ دی جائے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کارگل جنگ کے بارے میں کمیشن تشکیل دینے کی میاں نواز شریف کی تجویز کا جائزہ دونوں پارٹیوں کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں لیا جا سکتا ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وکلاء کو تحریک چلانے کا حق ہے ۔ پرامن تحریک کا حکومت کے ساتھ ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے ججز کی بحالی ہمارے منشور میں شامل ہے ج سے ہم پورا کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ایک متنازعہ ڈیم تھا جس میں ہم نہیں پڑنا چاہتے اور بڑ ے ڈیموں میں زیادہ فنڈ زخرچ آتے ہیں اس لیے ان بڑے ڈیموں سے بچنے کی کوشش ہے
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, June 4, 2008
وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے کنٹریکٹ ملازمین اور گریڈ ایک سے ١٥ کے سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment