International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, June 4, 2008
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور صدر میاں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی
لاہور۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور صدر میاں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ قاضی محی الدین ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ ہے جبکہ شہباز شریف بنک ڈیفالٹر ہیں اس لئے وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفسر کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرنے والے الیکشن ٹربیونل کے اراکین میں بھی اختلاف رائے رہا ہے جبکہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ان کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دینا بھی خلاف قانون ہے ۔لہذا عدالت عالیہ اس معاملے کا نوٹس لے اور شریف برادران کو الیکشن لڑنے کے لئے نا اہل قرار دیا جائے ۔ درخواست میں یہ استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے میاں شہباز شریف کی بھکر کے حلقہ پی پی 48 سے بلا مقابلہ کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے اور انہیں بطور ممبر پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے سے روکا جائے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment