International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, June 4, 2008

پاکستان مسلم لیگ ن کی کمیٹی نے آئینی پیکج کے جائزے کے حوالے سے دو تہائی کام مکمل کر لیا

اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی جانب سے مجوزہ آئینی پیکج کی بیشتر اہم شقوں کاجائزہ مکمل کر لیا گیا ہے ۔ توقع پارٹی کی جانب سے قائم چھ رکنی کمیٹی آج ( جمعرات کو ) اپنا ٹاسک مکمل کر لے گی ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی خصوصی کمیٹی کا دوسرا اجلاس بدھ کو بھی پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی کے چےئرمین اور کمیٹی کے سربراہ راجہ ظفر الحق کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ممتاز آئینی و قانون ماہر فخر الدین جی ابراہیم کے دوسرے روز کے اجلاس میں خصوصی دعوت پر شرکت کی ۔ کمیٹی کے اراکین چوہدری نثار علی خان ، سینیٹر اسحاق ڈار ، احسن اقبال ، خواجہ حارث ایڈووکیٹ ، خواجہ ظہیر دیگر اراکین اجلاس میں شریک ہوئے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے مجوزہ 80 نکاتی آئینی پیکج پر شقوار غور جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آج اجلاس میں فخر الدین جی ابراہیم نے مختلف شقوں بالخصوص اعلیٰ عدلیہ سے متعلق نکات کے ممکنہ اثرات سے متعلق اراکین کو آگاہ کیا 3 نومبر 2007 ء کے پی سی او کی موجودگی کے حوالے سے آئینی پیکج کے مختلف پہلوؤں سے بھی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہاکہ کمیٹی نے دو تہائی کام مکمل کر لیا ہے ۔ سفارشات کی تیاری کا عمل شروع ہو گیا ۔ باریک بینی سے شقوار پیکج کا جائزہ لیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ججز کی بحالی کے حوالے سے اصولی موقف پر قائم ہیں۔ آئینی پیکج میں عدلیہ سے متعلق حصہ پر باریک بینی سے غور کیا ہے۔ آئینی پیکج میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے تقرری کی تجویز کے حوالے سے راجہ ظفر الحق نے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا

No comments: