International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, June 4, 2008

ایران اور لیبیا کو جوہری ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا ذمہ دار نہیں ہوں، ڈاکٹر عبدالقدیر خان



اسلام آباد۔ ایٹمی سائنس ان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ وہ ایران اور لیبیا کو جوہری ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے ذمہ دار نہیں ہیں ان ممالک کو یورپی کمپنیوں نے ٹیکنالوجی فراہم کر کے پیسہ کمایا ایک غیر ملکی ایجنسی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان پر جوہری ٹیکنالوجی ایران اور لیبیا کو فراہم کرنے کے الزامات غلط ہیں۔۔ ایران اور لیبیا کو ایٹمی ٹیکنالوجی سے یورپی ملکوں نے متعارف کرایا۔ یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں نے ایران اور لیبیا کو جوہری ٹیکنالوجی فراہم کر کے پیسہ کمایا۔ انہوں نے کہا کہ بلیک مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے جرمنی ، فرانس اور جنوبی افریقہ کے بعض افراد کے پاس جوہری ڈیزائن ہے اور وہ اسی کاروبار میں ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا نے ایٹمی ٹیکنالوجی روس سے حاصل کی

No comments: