International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, June 4, 2008

صدر کی سربراہی میں قائم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی منسوخی کا بل جمع

اسلام آباد۔ صدر مملکت کی سربراہی میں قائم قومی سلامتی کونسل کی منسوخی کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی ( پارلیمنٹرینز) کی جانب سے قومی اسمبلی میں بل جمع کرا دیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی پی پی پی کے حلقہ این اے 193 سے منتخب رکن قومی اسمبلی میاں عبد الستار نے قومی اسمبلی میں قومی سلامتی کونسل ایکٹ 2004 ء کو منسوخ کرنے کے لیے بل جمع کرا دیا گیا ہے بل کو قومی سلامتی کونسل تنسیخی بل 2008 ء کا نام دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابقہ پارلیمنٹ میں ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت صدر مملکت کی سربراہی میں قائم قومی سلامتی کونسل وزیر اعظم ، چےئرمین سینٹ ، سپیکر قومی اسمبلی ، چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ ، قومی اسمبلی میں قائم حزب اختلاف اور مسلح افواج کے سربراہوں پر مشتمل ہے

No comments: