International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, June 4, 2008

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ٦ جون کو طلب، میاں شہباز شریف وزیر اعلی کا منصب سنبھالیں گے

لاہور ۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ٦ جون کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف رکن صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے ۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے مطابق اس اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ اپنے عہدہ سے مستعفی ہو جائیں گے جبکہ میاں شہباز شریف وزیر اعلی کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے ۔ میاں شہباز شریف کے وزیر اعلی منتخب ہونے کے بعد اجلاس ملتوی کردیا جائے گا اور دوبارہ بجٹ پیش کرنے کیلئے بلایا جائے گا ۔

No comments: