اسلام آباد ۔ ملک میں گزشتہ چار سالوں کے دوران 832بم دھماکوں میں 323افراد ہلاک 1190زخمی ہوئے ۔ گزشتہ 5سالوں کے دوران مختلف الزامات کے تحت گیارہ ہزار ایک سو گیارہ غیر ملکیوں کو پاکستان میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ رحمن ملک نے سینٹ کو ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ گزشتہ 5سالوں کے دوران پنجاب میں 839سندھ میں 1369صوبہ سرحد میں 8830جبکہ بلوچستان میں 83غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہدہشت گردوں کی سر گرمیوں پر نظر رکھی جاتی ہے ۔ ایک اور سوال کے تحریری جواب میں انہوں نے بتایا کہ 2007ء میں ملک میں 5565شہری سڑک کے حادثات میں جاں بحق ہوئے ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سال 208ایسے معاملات سامنے آئے تھے جن میں غیر ملکی ،جعلی اور غیر مصدقہ کوائف نادرا میں رجسٹرڈ کرانے میں کامیاب ہو گئے تھے یہ لوگ مشین ریڈ یبل پاسپورٹ جاری کرانے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔ ان غیر ملکیوں کی قومیت جاننے کے لئے یہ معاملہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سپرد کردیا گیا ہے ۔ ایک سوال کے تحریری جواب میں رحمان ملک نے بتایا کہ ملک میں سال 2004ء سے 11مئی 2008ء تک 832بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں 323افراد ہلاک 1190زخمی ہوئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان چار سالوں کے دوران پنجاب میں 37سندھ میں 42صوبہ سرحد میں 274بلوچستان میں 435اسلام آباد میں 2بم دھماکے ہوئے
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment