سوات ۔ سوات کے علاقے دیولئی میں طالبان نے پولیس چوکی پر دھاوا بول کر 30 سیکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کر لیا ۔ تحصیل کبل میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق طالبان نے دیولئی پولیس چوکی پر دھاوا بول کر وہاں موجود 30 سے زائد اہلکاروں کو اغواء کر لیا ۔ اس کارروائی میں طالبان ترجمان مسلم خان شوریٰ کے رکن محمود خان اور صوبائی حکومت کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ علی بخت نے بھی اس کارروائی میں حصہ لیا ۔ مبینہ طور پر 100 سے زائد مسلح طالبان نے جو راکٹ لانچروں اور دیگر ہتھیاروں سے لیس تھے دیولئی چوکی کا محاصرہ کر کے وہاں تمام اہلکاروں کو ہتھیار ڈالنے اور خود کو طالبان کے حوالے کرنے کو کہا ۔ جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے ہتھیار پھین کر خود کو طالبان کے حوالے کر دیا ۔ طالبان شوریٰ کے رکن محمود خان نے تصدیق کی کہ انہوں نے 30 اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment