International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, July 29, 2008

پاکستان کے ٣٠ سابق سفیروں نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے اپنے دورے کے دوران پاک امریکہ ایٹمی معاہدے کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد ۔ پاکستان کے سابق 30سفیروں نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے دورہ امریکہ کے دوران بش انتظامیہ سے پاک امریکہ ایٹمی معاہدے کے لئے دباؤ ڈالیں ۔ ان سابق سفیروں میں عبد الستار ، اکرم زکی ، شمشاد احمد خان ، ریاض کھوکھر ، ریاض محمد خان ، جاوید حسین ، سید عظمت حسین ،جے کے غوری ، کرم الہٰی ، افضل اکبر خان ، قاضی ہمایوں آصف ، طارق فاطمی ، شفقت کاکا خیل ، مظہر قیوم ، سلطان حیات خان ،سلیم نواز خان گنڈا پور، شیر افگن خان ، اسلم رضوی ، کامران نیاز ، جاوید حفیظ راشد سلیم خان ، نذر عباس ، ایاز بشیر اور دیگر سفیروں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جب صدر بش اور دیگر امریکی اعلیٰ عہدے داروں سے ملیں تو ان پر دباؤ ڈالیں کہ جس طرح امریکہ نے بھارت کے ساتھ پر امن جوہری توانائی کا معاہدہ کیا ہے اس طرح کا معاہدہ پاکستان کے ساتھ بھی کیا جائے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ان سفیروں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان امریکہ کے ساتھ ایجنڈ ے کو اولین ترجیح دیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت پاکستان انہیں پرنسپل پوزیشن کو بھی سامنے رکھے ۔ ان سفیروں نے حکومت پاکستان کی طرف سے بھارت اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر اعتراضات ختم کرنے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے

No comments: