International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, July 29, 2008

احمد آباد میں بم دھماکوں کا مقصد مسلم ہندو فسادات کو ہوا دینا ہے ‘ من موہن سنگھ

نئی دہلی ۔ بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی شہر احمد آباد اور گجرات میں مسلسل بم دھماکوں کا مقصد مسلم ہندو فسادات کو ہوا دینا ہے ۔ وزیر اعظم من موہن سنگھ نے احمد آباد میں بم دھماکوں میں ملوث افراد کو شکست دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان ملک دشمن عناصر کا مقصد ملک میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان فسادات برپا کرنا ہے ۔ انہوں نے بم دھماکوں میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 49 تھی ۔

No comments: