International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, July 29, 2008

صدر منتخب ہوا تو پاکستان سے خوشگوار تعلقات قائم کریں گے ‘ اوبامہ

واشنگٹن ۔ امریکی وزیر خارجہ کونڈا لیزا رائس نے واشنگٹن میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان خاص طور پر سیکیورٹی کے معاملات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ اپنے ملک کے طویل المیعاد وسیع اور پائدار تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا ۔ امریکہ کی داخلی سلامتی کے وزیر مائیکل سیٹروف نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔ امریکی وزیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا ادھر آئندہ امریکی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار سینیٹر جان میکن نے وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ صدر منتخب ہو گئے تو پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم رکھیں گے ۔ وزیر اعظم نے انہیں اپنی حکومت کی پالیسیوں اور دونوں ملکوں کے تعلقات کے بارے میں آگاہ کیا ۔

No comments: