اسلا م آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ججز کی بحالی یا تنہا حکومت چلانے سے متعلق جلد فیصلہ کرنا ہو گا۔ احسن اقبال نے اسلام آباد میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کی وطن واپسی پر آصف علی زرداری سے ملاقات ہو گی۔ جس میں ججز کی بحالی پر دو ٹوک بات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جج بحال کر دیتی ہے تو ملک اور حکومت کو بڑے بحران سے نکالا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اتحاد کی کامیابی یا ناکامی کا سارا دارومدار پیپلز پارٹی پر ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ججز بحال نہ ہونے پر مسلم لیگ کے وزراء حکومت سے الگ ہوئے جس سے حکومت کی سو روزہ کارکردگی بھی متاثر ہوئی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے آدھی کابینہ کے ساتھ سو روزہ پروگرام پر عملدرآمد مشکل تھا۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment