International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, July 29, 2008

امن معاہدوں کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی ۔سرحد حکومت کا اعلان

پشاور ۔ سرحد حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امن معاہدوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ سرحد کے وزیر اطلاعات میاں افتخار نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی جس میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر مشکلات کے باوجود سوات معاہدے پر قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ میاں افتخار نے کہا کہ فرد واحد کی خواہش پر پالیسی نہیں بدلی جائے گی۔ صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ معاہدہ کے مطابق امن کے بعد فوج بتدریج بیرکوں میں چلی جائے گی۔ کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومت کے نظام میں اصلاحات کے لئے کابینہ نے سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔ میاں افتخار کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پبلک سروس کمیشن آرڈیننس میں ترمین کے کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت چھ ماہ سے بڑھا کر ایک سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے اور ٹرانسپورٹروں کے مسائل حل کرنے کے لئے آر سی اوز کے تحت چار روز میں اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

No comments: