International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, July 29, 2008

صوبہ سرحد ، صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی نظام کے خاتمے کا اعلان، ناظمین کا اجلاس طلب

پشاور۔صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی نظام کو ختم کرنے اور اصلاحات کرنے کے اعلان کے بعد ناظمین نے مشترکہ طور پر سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے اور صدر مملکت پرویز مشرف سے ملاقات سمیت اہم امور کے حوالے سے صوبے بھر کے ضلعی ناظمین کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ۔اجلاس جمعرات کے روز کنڈ ریسٹ ہاؤس نوشہرہ میں ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق سرحد حکومت کی جانب سے بلدیاتی نظام کو ختم کرنے اور سابقہ مجسٹریٹ نظام کی بحالی کے لئے اصلاحات وفاقی حکومت کو ارسال کر چکی ہے اور توقع ہے کہ ستمبر تک صوبے میں بلدیاتی نظام کا خاتمہ متوقع ہے ۔صوبے میں بلدیاتی نظام کے خاتمے اور ضلعی نظام میں اصلاحات کے حوالے سے ضلعی ناظمین،تحصیل و ٹاؤن ناظمین ،یونین کونسل ناظمین میں تشویش کی لہر دوڑی ہے اور مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ناظمین کا اجلاس طلب کرلیاگیا ہے ڈسٹرکٹ ناظم نوشہرہ داؤد خٹک نے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ناظمین کا اہم اجلاس اکتیس جولائی کو کنڈ ریسٹ ہاؤس نوشہرہ میں طلب کر لیا ہے اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے اصلاحات کے بارے میں آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا ناظمین کی جانب سے صدر مملکت پرویز مشرف ،پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے لئے لائحہ عمل طے کریں گے اجلاس کے لئے صوبے کے تمام ضلعی ناظمین کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں او ر اے این پی کے حمایت یافتہ ضلعی ناظمین کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں ۔

No comments: