International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, July 29, 2008

افغانستان ، ناٹو افواج کی فائرنگ دو افغان بچے جاں بحق

کابل ۔ ناٹو افواج نے جنوبی افغانستان میں ایک کار پر حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں دو بچوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے پیر کو ناٹو افواج کی طرف سے جاری ایک بیان میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ جنوبی صوبے قندھار میں امریکی فوجی دستے نے کار پر اس وقت فائرنگ کی جب اس کے ڈرائیور فاصلہ رکھنے دو مرتبہ کے لئے کیا گیا تاہم اس نے حکم کی خلاف ورزی کی واضح رہے کہ افغان حکام اور اقوام متحدہ نے ناٹو افواج پر زور دیا تھا کہ وہ افغانستان میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے سے اجتناب برتیں کیونکہ اس سے افغانستان کے اندر حامد کرزئی حکومت اور ناٹو فوجی دستوں کے خلاف عوامی رد عمل سامنے آ سکتا ہے

No comments: