کابل ۔ افغانستان میں تعینات اقوام متحدہ کے سفیر شنیزو چیرس الیگنڈر نے کینیڈا سے تعلق رکھنے والے سینئر اہلکار نے افغان صدر حامد کرزئی کے اس الزام کی حمایت کی ہے جس میں انہوں نے کابل میں ہونے والے بم دھماکوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر ہو گیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے شنیزو چیرس الیگنڈر نے کہا ہے کہ حامد کرزئی اور ان اعلیٰ افغان حکام کے بیان سے متفق ہیں جنہوں نے کابل میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے ہونے والے دھماکے میں پاکستان پر ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حامد کرزئی صحیح کہہ رہے ہیں اس حملے کے پیچھے یقیناً پاکستان کے خفیہ ادارے سرگرم عمل ہو سکتے ہیں دریں اثناء کینیڈا کے وزیر خارجہ نے اپنے افغانستان کے دورے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر کینیڈا کو کوئی سروکار نہیں ہے ۔ تاہم وہ سمجھتے ہیں ۔ پاک ‘ افغان سرحد کے قریب سے ایسے حملوں کی تیاری ہوتی ہے واضح رہے کہ شنیزو چیرس الیگنڈر پہلے مغربی مبصر ہیں جنہوں نے حامد کرزئی کے الزام کی حمایت کی ہے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment