پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ قیادت کے غلط فیصلوں سے پیپلز پارٹی کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے آئی ایس آئی اور آئی بی کو وزارت داخلہ کے تحت کئے جانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بغیر مشاورت اور غیر سنجیدہ فیصلوں کے کنفیوڑن پیدا ہو ا ہے لہذا حکومت کو سوچ سمجھ اور جلد بازی کے بغیر فیصلے کر نے چاہیں تا کہ بعد میں ان کی سبکت نہ ہو کیونکہ اس وقت جو کچھ ہوا ہے موجودہ حکومت کی بدنامی ہوئی ہے جو ہر لحاظ سے نقصان دہ ہے ایک نجی ٹی وی کے ساتھ باتیں کر تے ہوئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کو متحد اور ایک ہی دیکھنا چاہتا ہوں اور میری خواہش ہے کہ یہ کبھی تقسیم نہ ہو پیپلز پارٹی ذوالفقار اور بے نظیر بھٹو کی پارٹی ہے اور پاکستان کے غریب عوام کی جماعت ہے اسے ہم ٹوٹنے نہیں دیں گے اسے ایک ہی رکھیں گے مگر حکومت جو جلد بازیاں کر رہی ہے اس سے پیپلز پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے پیپلز پارٹی کا یہ موقف تھا کہ ایجنسیوں کو سیاست میں نہیں آنا چاہیے مگر اس طرح کے فیصلوں سے حکومت کی ساکھ تیزی سے گر رہی ہے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے حوالے سے برطانوی پولیس سکاٹ لینڈ نے پیش رفت کی ہے ہم تحریک کے موقف پر قائم ہیں پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے حکومتی اتحاد سے الگ ہو جائے 14اگست کو اسلام آباد میں بڑی سیاسی سرگرمی منعقد کی جائے گی اے پی ڈی ایم کے سر براہی اجلاس کے بعد عمران خان نے کہا کہ تحریک کے حوالے سے ان کی جماعت اپنے موقف پر قائم ہے 14اگست کو نہ صرف حقیقی آزادی کے یوم کے حوالے سے منایا جائے گا بلکہ اس روز اسلام آباد میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گا پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسلام آابد میں اس بڑی سیاسی سرگرمی کے پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پے در پے غلطیاں کر رہی ہے اسے مزید کوئی غلطی نہیں کر نی چاہیے اور حکومت سے علیحدگی اختیار کر نی چاہیے انہوں نے کہا کہ ویسے اس حکمران اتحاد میں کوئی مشترکات نہیں ہیں آصف علی زر داری این آر او کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ ججز کی بحالی کے حوالے سے مسلم لیگ ن اپنی اتحادی جماعتوں کو آج تک آمادہ نہیں کر سکی ہے عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف برطانوی پولیس سکاٹ لینڈ میں اس معاملے کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے تفصیلات سے آگاہ کر نا ابھی قبل از وقت ہو گا اس سے گواہان کو پریشانی ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومت پاکستان نے ایم کیو ایم کے خلاف اس ایشو کے حوالے سے سکاٹ لینڈ کی پولیس کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی ہے ۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ( ن )کے سربراہ نواز شریف نے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے دورہ امریکہ کے بارے میں کہا ہے کہ پاکستان میں چاہے جو بھی جمہوری حکومت ہو، اس کا نصب العین یہی ہونا چاہیئے کہ امریکہ سمیت تمام ملکوں کے ساتھ باہمی احترام کا رشتہ برقرار رہے۔ قبائلی علاقوں میں پاکستان کی طرف سے فوجی کارروائیوں میں شدت لانے کے بارے میں انھوں نے کہا کہ پچھلے آٹھ برسوں میں پرویز مشرف کی حکومت نے جو کیا ہے، اس کی ماضی میں مثال ملنا مشکل ہے۔ انھوں نے نہ تو کبھی پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا نہ کسی اور سے اس سلسلے میں مشورہ کیا۔ لیکن اگر اس کے باوجود امریکہ کو یہ شکایت ہے کہ کافی کچھ نہیں کیا تو پھر اس کے بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔انھوں نے کہا کہ ان فیصلوں کا پاکستان کے مستقبل سے گہرا تعلق ہے، اس لیے اس مسئلے کو محدود پیمانے پر حل کرنے کی بجائے پارلیمنٹ سے حل کرایا جائے۔ صدر پرویز مشرف 8 اگست سے چین کے سر کاری دورے پر بیجنگ جائیں گے جہاں وہ بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کر یں گے پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں ڈاکٹر عبدالقدیر ریٹائرڈ ہو چکے ہیں وزیر اعظم دو سے تین اگت کو کولمبو میں سارک کانفرنس میں شرکت کریں گے امریکی ایئر بیس پر کوئی پاکستانی خاتون قید نہیں ہے یہ بات ترجمان دفتر خارجہ محمد صادق نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہی انہوں نے کہا صدر پرویز مشرف 8 اگست کو چین کے دورے پر بیجنگ جائیں گے اور بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے انہوں نے بتایا کہ صدر پرویز مشرف کو چین کے صدر نے دورے کی دعوت دی ہے اپنے دورے کے دوران صدر پرویز مشرف چین کے صدر ہو جنتاو¿ سے بھی ملاقات کریں گے اس دوران بیجنگ اولمپکس میں کئی دوسرے عالمی رہنما بھی شرکت کریں گے اس موقع پر صدر پرویز مشرف اور دوسرے عالمی رہنماو¿ں کے درمیان اہم معاملات پر بات چیت متوقع ہے انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور عالمی معیار کے مطابق ان کی حفاظت کی جا رہی ہے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کافی عرصے سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اور ان کا پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی2سے 3اگست تک پاکستانی وفد کے ہمراہ سری لنکا میں ہو نے والی سارک کانفرنس میں شرکت کریں گے بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ سے سارک کانفرنس کے دوران ملاقات کے دوران وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی ملاقات کا وقت بھی طے نہیں ہوا ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی سارک کے وزراء سطح کے 30ویں سیشن میں اگلی جمعرات کے روز شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اس دوران اپنے بھارتی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے محنت و افرادی قوت سید خورشید احمد شاہ نیم کے پندرہویں اجلاس میں پاکستانی وفد کے ہمراہ شرکت کریں گے اس اجلاس میں پاکستان سے متعلقہ کئی امور پر بات چیت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ توقع ہے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے دورہ امریکہ سے دو طرفہ معاشی سیکورٹی اور سٹریٹیجک کے شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعیب میں تعاون کا خواہاں ہے اور اس بات چیت میں سر مایہ کاری ایجنڈے کا اہم حصہ ہو گی امریکہ بھارت نیوکلیئر معاہدے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے اس کے قومی مفادات اہم ہیں اور ان کا ہر سطح پر تحفظ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے کئی واقعات ہوئے ہیں اور اس حوالے سے دونوں ممالک کی فلیگ میٹنگ ہو گی جس میں ان واقعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بگرام ایئر بیس پر کوئی پاکستانی خاتون قید نہیں ہے اس حوالے سے افغان حکومت اور امریکی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی صحافی نیئر زیدی کی گرفتاری کے حوالے سے جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے ان کے خاندان کی ہر طرح کی مدد کی جائے گی بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کر وانے کے حوالے سے تر جمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات کر انے کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر قواعد و ضوابط طے کر رہے ہیں ۔ جبکہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمدشہبا زشریف نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ایٹمی قوت ہونے کے باوجود ہم کشکول اٹھانے پر مجبور ہیں۔ ملک کو بچانے کیلئے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی اور سول سوسائٹی کو بھی اس سلسلہ میں حکومت کے ساتھ جدوجہد کرنا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی اکثریت بنیادی سہولیات سے محروم ہے ،لوگ گندگی ملا پانی پینے پر مجبور ہیں ۔ ہم عوا م سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے اور ملک میں صنعتوں کا جال بچھالوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے شیخ محمد شفیع آڈیٹوریم میں صنعتکاروں اور برآمدکندگان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیراعلی نے کہا کہ گذشتہ آٹھ سالوں کے دوران جن پالیسیوں پرعمل کیا گیا اس کی وجہ سے ہی ملک میں مہنگائی اور مسائل ہیں اور آج کروڑوں عوام ایک وقت کے آٹے کیلئے ترستے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ خود کو وزیر اعلی نہیں بلکہ عوام کاخادم اعلی سمجھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے دن رات نیک نیتی سے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے چیف منسٹر ہاو¿س میں ایک خصوصی سیل بنادیا گیا ہے جوان کے مسائل اور مشکلات کے فوری حل کیلئے اقدامات کرے گا ۔وزیر اعلی نے کہا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے پاکستان کی ترقی کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے اور اس پر بزنس کمیونٹی کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمسایہ ممالک کی انڈسٹری ہم سے آگے نکل گئی ہے جوکہ بدقسمتی ہے اور یہی حال پاکستانی روپے کا ہے جو1990میں بھارت روپے کے مقابلے میں مضبو ط تھا لیکن آج بھارتی روپیہ پاکستانی روپے کے مقابلہ میں بہتر پوزیشن میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایگروانڈسٹری کو فروغ دینا ضروری ہے زراعت کے شعبہ میں ہم ڈیری فارم اور ملک پلانٹ لگاکر ملک میں زراعت کو ترقی دے سکتے ہیں اور اس منافع بخش کام سے ملک کی معیشت مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع مل سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے پالیسی بنائے گی اور ان سے مل کر ملک کی تعمیر وترقی جاری رہے گی ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ جب تک ملک میںا نصاف نہیں ہوگا کوئی شعبہ ترقی نہیں کرسکتا اور نہ ہی معاشرے میں سکون ہوسکتا ہے اور اسی وجہ سے آزا دعدلیہ کا قیام ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے مجرموں سے مقابلوں میں شہید ہونے والے پولیس ملازمین کیلئے انعامی رقم بڑھا کر 20لاکھ روپے کردی گئی ہے تاکہ پولیس کے جوان زیادہ جواں مردی کے ساتھ مجرموں کی سرکوبی کی جنگ لڑ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو ائیر کنڈیشنڈ کرنے کیلئے اڑھائی ارب روپے خرچ کئے جائیں گے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کریں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ یورپ میں پاکستانی ڈاکٹروں کا طوطی بولتا ہے لیکن یہاں لوگوں کو علاج کیلئے ڈاکٹرنہیں ملتے اورا س کی وجہ سہولیات کی عدم دستیابی ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سابق حکومت نے ٹیوٹا جیسے اہم ادارہ کی طرف کوئی توجہ نہ دہی حالانکہ اس ادارے کے قیام کا مقصد صنعت کو تربیت یافتہ ہنر مندفراہم کرنا تھا ۔قبل ازیں وزیراعلی نے ضلع کچہری میں ڈی سی اوآفس میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کی جس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) عطائ محمد خان نے وزیرا علی پنجاب کو ضلع سیالکوٹ میں مکمل ہونے والے اور زیرتعمیر منصوبوں کے بارے بریفنگ دی۔آل پارٹیز ڈیمو کریٹک موومنٹ نے ججز کی بحالی کے حوالے سے چودہ اگست کی ڈیڈ لائن ، سول نا فرمانی کی تحریک ،دھرنے اور دیگر احتجاجی پروگرامات کے بارے میں وکلاء تحریک کے اعلانات کی غیر مشروط حمایت کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے موومنٹ کی سنٹرل سٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت صدر پرویز مشرف کے پارلیمنٹ سے ممکنہ خطاب پر پارلیمنٹ ہاو¿س کا گھیراو¿ کیا جائے گا ججز کی بحالی کیلئے پہیہ جام ہڑتال اور ملک گیر مظاہروں کی کال دی جائے گی ۔اے پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس پیر کو اسلام آباد میں اتحاد کے کنونیئر محمود خان اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر عبدالحیی بلوچ سمیت اکیس جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس جو کہ سابقہ ایم این اے میاں محمد اسلم کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا کئی گھنٹوں تک جاری رہا اجلاس میں سیاسی صورتحال ، ججز کی بحالی ، فاٹا اور پاک افغان سرحد پر بگڑتی ہوئی صورتحال ، قبائلی علاقوں ، اتحادی افواج کی فائرنگ اور میزائل حملوں کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا گیا ذرائع کے مطابق اے پی ڈی ایم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعاون کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی عزائم کی تکمیل کیلئے لڑی جانے والی یہ جنگ کسی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے اے پی ڈی ایم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعاون کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عزائم کی تکمیل کیلئے لڑی جانے والی یہ جنگ کسی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے اے پی ڈی ایم نے افغان صدر کے دھمکی آمیز بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیاکہ فاٹا میں کسی بھی بیرونی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کیاجائے گا اے پی ڈی ایم نے 19جولائی کو وکلاءکے ملک گیر کنونشن میں ہونے والے اعلانات کی غیر مشروط حمایت کی ہے جبکہ ججز کی بحالی کے حوالے سے بھی اے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے ۔ اجلاس کے بعد میڈیا کے استفسار پر امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہاکہ اے پی ڈی ایم کی سنٹرل سٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی گئی ہے۔گزشتہ روز اے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد مرکزی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں احتجاجی پروگرام اور رابطہ عوام مہم کے حوالے سے مظاہروں ، جلسے جلوسوں کے شیڈول کا جائزہ لیا گیا۔ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ سفارشات کی روشنی میں منگل کو (آج) اے پی ڈی ایم کے قائدین فیصلوں کا اعلان کریں گے انہوں نے کہاکہ ہم نے سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے جو قائدین کو بھیج دی گئیں ہیں ۔ جبکہ امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار بارک اوبامہ نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے دورہ امریکا کے موقع پر ایک بار پھر الزام لگایاہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں القاعدہ کے محفوظ پناہ گاہیں امریکی فوج کے لیے بہت بڑے مسائل پیدا کر رہی ہیں ۔ شکاگو میں اقلیتی صحافیوں کے یونٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اوبامہ نے سینئر فوجی حکام سمیت بش انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے اس موقف کو دہرایا کہ قبائلی علاقوںمیں القاعدہ کے محفوظ ٹھکانوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے مزید موثر تعاون کی ضرورت ہے اوبامہ نے کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں القاعدہ اور طالبان کے محفوظ ٹھکانے ہیں جس کا امریکی فوج تعاقب نہیں کر سکتی اور یہ محفوظ ٹھکانے امریکی فوج کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے ۔ اوبامہ نے کہاکہ ہم افغانستان میں ضرورت کے پیش نظر مزید فوج بھیج رہے ہیں لیکن ہمیں ان محفوظ ٹھکانوں کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پاکستانی حکومت کی جانب سے مزید موثر تعاون کی ضرورت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے افغانستان میں استحکام لانا ہے تو پھر یہ افغانستان سے چند میلوں کے فاصلے پر پاکستان کی سرحدی علاقوں میں القاعدہ اور طالبان کے قائم تربیتی کیمپوں اور محفوظ پناہ گاہوں پر قابو پانے میں ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو فرقہ امریکیوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ہمیں ان سے نمٹنے کے لیے پاکستانی حکومت کو ساتھ شامل کرناچاہیے ۔ اسی صورت میں مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدارتی امیدوار نے گزشتہ اگست کے بعدکئی مواقع پر سخت لہجے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر واشنگٹن کو ٹھوس اینٹلی جنس شواہد ملے تو القاعدہ اور طالبان سے نمٹنے کے لیے یکطرفہ طور پر پاکستان میں کارروائی کی جائے گی۔اے پی ایس
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment