International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, July 1, 2008

پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

اسلام آباد ۔ پیٹرولم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز موومنٹ کے چیئر مین ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کر دیا ہے پی پی پی پی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو فریق بنایا گیا ہے اس حوالے سے انہوں نے طاہر محمود ایڈووکیٹ اور محمد علی ایڈووکیٹ کے ذریعے پٹیشن دائر کی ہے جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے پہلے تین ماہ میں شدید مہنگائی ہوئی ہے مہنگائی کے باعث رواں سال کے پہلے پانچ ماہ 539 افراد خود کشیاں کر چکے ہیں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ روٹی،کپڑا اور مکان تو دور کی بات ہے اس وقت زندگی کی سانس بر قرار رکھنا مشکل ہو رہا ہے پٹیشن میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ صورتحال کے پیش نظر پیٹرول اور گیس کی سابقہ قیمتوں کو بر قرار رکھنے کا حکم جاری کیا جائے حکمران اتحاد کی قیادت کے علاوہ پٹیشن میں وزارت پیٹرولیم،اوگرا وزارت خوراک کو فریق بنایا گیا ہے پٹیشن آج (بدھ کو) کاڈسٹ پر آنے اور فریقین کو نوٹسز جاری ہو نے کا امکان ہے

No comments: