International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, July 1, 2008

ماہ جون افغانستان میں اتحادی افواج کے لیے انتہائی تباہ کن ثابت ہوا، ٤٥ فوجی ہلاک

کابل ۔ گزشتہ ماہ جون میں عراق کی نسبت افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج پر طالبان کے حملوں میں تقریباً45فوجی ہلاک ہوئے۔ جو کہ 2001ء کے بعد ایک ماہ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ادھر دوبئی میں دہشت گردی اور سیکورٹی کے حوالے سے قائم ایک سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر مصطفیٰ الانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں خراب سیاسی صورتحال کے پیش نظر طالبان کو بہتر ماحول مل رہا ہے گزشتہ ماہ طالبان نے ایک جیل کو توڑ کر886جنگی قیدیوں کو رہا کروایا تھا جس کے بعد پینٹاگون نے مزید حملوں کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ ماہ جون اتحادی افواج کے لیے انتہائی تباہ کن ثابت ہوا جس میں 45کے قریب بین الاقوامی فوجی مارے گئے جن میں 27امریکی اور 13برطانوی فوجی تھے اور دوسری طرف عراق میں گزشتہ ماہ ہلاک ہونے والے اتحادی فوجیوں کی تعداد 31ہے جنہیں 29صرف امریکہ کے ہیں۔ جبکہ جارجیااور آزربائیجان کا ایک ، ایک فوجی شامل ہے۔ عراق میں اس وقت تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ 94ہزار ہے جبکہ خطے میں تقریباً 4ہزار برطانوی بھی موجود ہیں۔ دوبئی میں سیکورٹی اور دہشت گردی کے حوالے سے قام ایک سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر مصطفی الانی نے کہا ہے کہ افغانستان میں عسکریت پسند منظم ہورہے ہیں اور مزید حملے کر رہے ہیں جبکہ پاکستان اور افغانستان میں خراب سیاسی صورتحال کی وجہ سے طالبان کو بہتر ماحول مل رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جون کے مہینے میں افغانستان میں580 افراد ہلاک ہوئے جنہیں 440کے قریب جنگجو، 34عام شہری اور 44افغان سیکورٹی اہلکار شامل ہیں۔ جبکہ اس سال اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2100تک پہنچ گئی ہے۔

No comments: