International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, July 1, 2008
بش انتظامیہ پاکستانی پالیسیوں کی حمایت کرے، امریکی ماہر
واشنگٹن ۔ امریکی قومی سلامتی کونسل کی سابق ڈائریکٹر ڑینا ڈورمانڈے نے بش انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی پالیسیوں کی حمایت کرے۔ ڑینا ڈور مانڈے کے مطابق دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے پسماندہ قبائلی علاقوں کے لوگوں کے دل جیتنے کی ضرورت ہے۔ امریکی جریدے کرسچن سائنس مانٹر میں لکھے گئے مضمون میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جانتا ہے کہ یہ طویل جنگ ہے اس مسئلے کا حل بھی طویل المدتی ہونا چاہئے اس کے لئے جمہوریت مستحکم کرکے فاٹا اور صوبہ سرحد میں فوجی کارروائی کی بجائے جمہوری عمل آگے بڑھایا جائے۔ ڑینا ڈورمانڈے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عسکریت پسندوں کے دو گروپ ہیں جن میں سے ایک گروپ جمہوریت اور امریکی پالیسیوں کا مخالف ہے اور سیکورٹی فورسز اسی کے خلاف کارروائی کررہی ہیں۔ دوسرا گروپ روزگار، تعلیم اور اپنے علاقوں میں بنیادوں سہولتوں کا مطالبہ کررہا ہے اس گروپ سے مذاکرات کامیاب ہوگئے تو حکومت پاکستان دہشت گردی کی اصل جڑ کا خاتمہ کرسکے گی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment