International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, July 1, 2008

کرم ایجنسی میں طوری قبائل نے ٤٤ ایف سی اہلکار کامیاب مذاکرات کے بعد رہا کر دیئے

کرم ایجنسی ۔کرم ایجنسی میں قبائل نے ایف سی کے 44مغوی اہلکاروں کو جرگے کی کوششوں کے بعد رہا کردیا ۔کرم ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ محمد اعظم خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ پیواڑ کے علاقے میں قبائل نے 44ایف سی اہلکاروں کو یرغمال بنالیا تھا جن کی بازیابی کے لئے پارہ چنار سے 25رکنی جرگہ قبائل کے پاس بھیجا گیا رات گئے قبائل کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد 44 مغوی ایف سی اہلکاروں کو رہا کرکے جرگہ اور پولیٹیکل حکام کے حوالے کردیاگیا ۔دوسری جانب طوری قبائل کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ سرکاری گاڑیوں میں مخالف منگل قبیلے کے لوگ سرکاری وردی پہن کر تری منگل جارہے ہیں جس پر انہیں اغوا کیا گیا تھا

No comments: