International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, July 1, 2008
امریکہ میں تیل بحران شدت اختیار کر گیا کمی پورا کرنے کے لیے وینزویلا سے درآمد کرے گا
واشنگٹن ۔ امریکہ نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے چار ماہ میں گزشتہ پانچ سالوں کی نسبت تیل کی پیدوار میں11.7 فیصد کمی کے باعث وہ اپنی بڑھتی ہوئی تیل کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے وینزویلا سے خام تیل اور پیٹرولیم مضوعات درآمد کر ے گا جبکہ وینزویلا نے اپنے اتحادی چین کو تیل کی فراہمی بڑھا دی ہے۔ امریکہ نے 2008ء کے پہلے چار ماہ میں وینزویلا سے روزانہ تقریباً1.13 ملین بیرل خام آئل اور پیٹرولی مضوعات درآمد کرتا تھا اب وہ اپنی درآمدات میں اضافہ کرے گا گزشتہ سالوں میں امریکہ نے وینزویلا سے اپنی تیل درآمدات میں کمی کی تھی جس سے وینزویلا کی تیل انڈسٹری کو کافی نقصان ہوا تھا اس کے تدارک کے لیے انہوں نے تیل کی مضوعات بھارت اور چین کو برآمد کرنا شروع کر دی تھی۔ وینزویلا کی آئل کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری یومیہ پیداوار تقریبا 3.2ملین بیرل یومیہ ہے جب کہ مارکیٹ میں اس کا استعمال تقریباً 2.4 ملین بیرل ہے لندن کے ماہر معاشیات لیوڈرولس نے کہا ہے کہ امریکہ میں تیل کی درآمد میں کمی پیٹرولیم مضوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ امریکہ یومیہ تقریباً9لاکھ 90 ہزار بیرل خام تیل اور 1لاکھ 44 ہزار بیرل پیڑولیم مضوعات وینزویلا سے درآمد کرتا ہے۔گزشتہ سال وینزویلا اپنی پیداوار کا تقریباً 60فیصد امریکہ کو برآمد کرتا تھا اور اس میں سالانہ 3فیصد اضافہ ہوتا تھا جبکہ اس کی تقریباً 6.2فیصدبرآمدات میں کمی ہوئی ہے واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر ہوگوشاوز نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے تیل خریدنے کے لیے مناسب منصوبہ بندی نہ کی تو وہ اس کو تیل کی سپلائی بند کردے گا اور کہا کہ وینزویلا اپنی تیل کی مارکیٹ کو وسیع کرکے وینزویلا اپنی تیل کی پیداوار کو یومیہ تقریباً دو لاکھ پچاس ہزار ایشیائی ممالک کو برآمد کرتا ہے اور 2010ء تک اس کی برآمدات تقریباً دو گنی ہو جائے گی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment