International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, July 1, 2008
جوہری معاہدے سے قبل پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا: من موہن سنگھ
نئی دہلی ۔ بھارت امریکی جوہری تعاون معاہدے پر تقریباً دو ہفتوں سے جاری تعطل اور حکومت کو لاحق خطرات کے درمیان وزیر اعظم من موہن سنگھ نے پہلی بار اپنی خاموشی توڑی اور کہا کہ معاہدے پر عمل درآمد سے قبل وہ پارلیمنٹ کا سامنا کرنے لے لیے تیار ہیں۔اپنی رہائش پر ایک تقریب کے موقعے پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ حکومت کو بین الاقوامی توانائی ایجنسی اور نیوکلیر سپلائیر گروپ کے ساتھ جاری مذاکرات کو مکمل کرنے کی اجازت دے دی جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذکرات کی تکمیل اور معاہدے پر عمل درآمد سے قبل وہ پارلیمنٹ کے سامنے تمام امور واضح طور بیان کر دیں گے۔وزیر اعظم نے بائیں بازو کی دھمکی کی شدّت کو کم کرتے ہوئے اس امید کااظہار کیا کہ اس معاملے پر اتفاقِ رائے کی گنجائش اب بھی موجود ہے اور حکومت بائیں بازو سمیت تمام لوگوں کو مطمئن کر سکتی ہے۔دوسری طرف اس مسئلے پر بائیں بازو کا موقف مزید سخت ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم گروپ آٹھ کی کانفرنس میں شریک ہوئے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ حکومت بین الاقوامی توانائی کی ایجنسی سے مذاکرات میں پیش رفت کر رہی ہے اور اس صورت میں ہم حکومت سے کسی بھی وقت دست کش ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم من موہن سنگھ سات جولائی کو گروپ آٹھ کی کانفرنس میں جانے سے پہلے اس مسئلے کو سلجھا لینا چاہتے ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment