International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, July 1, 2008

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد ۔ اوگرا نے قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کے لئے نرخوں میں 31 سے 120 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے 300 سے زائد گیس یونٹس استعمال کر نے والے گھریلو صارفین کے لئے نرخوں میں 70 سے 120 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ 50 سے 200 کیوبک میٹر گیس استعمال کر نے والے گھریلو صارفین کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل و صنعتی صارفین کے لئے گیس کے نرخوں میں اضافہ 31 فیصد کیا گیا ہے تاہم ان صارفین سے ماہانہ کم از کم چارجز 30 سے 40 فیصد ہوں گے اس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جو گھریلو صارفین کے جو پہلے 5 سلیپ تھے انہیں بڑھا کر 7 کر دیا گیا ہے ہر سلیپ کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے پہلے گھریلو صارفین کے لئے زیادہ سے زیادہ قیمت310 روپے ملین مکعب بی ٹی یو تھی جس میں اضافہ کر کے 688 روپے کر دیا گیا ہے نئے ٹیرف کے تحت 300 سے 400 یونٹس کی قیمت407.31 روپے 400 سے 500 یونٹس کی قیمت529.31 روپے جبکہ 500 یونٹس سے گیس استعمال کر نے والے گھریلو صارفین کے لئے نرخ 688.35 روپے ایم ایم بی ٹی یو ہو گی واپڈا اور کے ای ایس سی کے پاور اسٹیشنوں کے لئے گیس کے نرخ بڑھا دئیے گئے اس طرح گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے سی این جی کی قیمت میں بھی 13 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے اس طرح 300 یونٹس سے زائد گیس استعمال کر نے والے تندوروں پر کمرشل نرخوں کا اطلاق ہو گا ۔

No comments: