International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, July 1, 2008

منگل کو بھی ملک کی تینوں اسٹاک ایکس چینجز میں مندی

کراچی۔ ملک کی تینوں اسٹاک ایکس چینجز میں منگل کو بھی مندی کا رجحان جاری رہا اور تینوں اسٹاک مارکیٹوں میں انڈیکس کا انقطاع منفی زون میں ہوا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 67.50 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 12221.53 پوائنٹس پر منقطع ہوا۔ملک کی کیپیٹل مارکیٹوں میں اتھارٹیز کی جانب سے کوئی دلچسی نہیں لی جارہی ہے اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے اٹھائے جانے والے مارکیٹ اسٹیبلائیزیشن اقدامات کے بعد تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے جبکہ مارکیٹ میں درستگی کے لئے لئے جانے والے یہ اقدامات بھی ناکام ہوگئے ہیں۔منگل کو کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مجموعی طور پر 225 کمپنیوں کے حصص سرگرم رہے جن میںسے 54 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 165 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 6 کمپنیوں کے حصص بغیر کسی تبدیلی کے ریکارڈ ہوئے۔مارکیٹ میں کاروباری حجم گزشتہ یوم کی نسبت کچھ بہتر رہا اور 4کروڑ69 لاکھ سے زائد رہا مزید براںکے ایس ای 30 انڈیکس میں بھی 95.85 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 14230.42 پوائنٹس ریکارڈ ہوا۔پیر کو بھی ماہرین کی توقعات کے عین مطابق ملک کی تینوں اسٹاک ایکس چینجز میں کاروبار منفی زون میں منقطع ہوا تھا اور منگل کو بھی لاہور سمیت اسلام آباد اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے۔لاہور اسٹاک مارکیٹ میں ایل ایس ای 25 انڈیکس میں 38.76 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 3830.03 پوائنٹس ریکارڈ ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر89 کمپنیوں کے حصص سرگرم رہے جن میں سے 6 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 43 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 40 کمپنیوں کے حصص سرگرم رہے جبکہ مارکیٹ میں کاروباری حجم 28 لاکھ64 ہزار حصص سے زائد رہا۔اسلام آباد اسٹاک ایکس چینج میں آئی ایس ای 10 انڈیکس میں 7.46 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 2742.18 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 105 کمپنیوں کے حصص سرگرم رہے جن میں سے 29 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ اور 76 کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔دوسری جانب کراچی اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں کمپنیوں میں او جی ڈی سی ایل کے حصص 0.03 فیصد اضافے سے 124 روپے40پیسے ریکارڈ ہوئے دیگر نمایاں کمپنیوں میں عارف حبیب سیکیورٹیز کے حصص 0.67 فیصد کمی سے 160روپے40پیسے، پاکستان اسٹیٹ آئل کے حصص 2.77 فیصد اضافے سے 428روپے79پیسے اور پاکستان آئل فیلڈز کے حصص 0.75 فیصد کمی سے 362روپے10پیسے ریکارڈ ہوئے۔

No comments: